اسلام آباد:کشمیر یوتھ الائنس کے وفد کی قومی اسمبلی کے کشمیرپربلائے گئے اجلاس میں شرکت،پی ٹی آئی کشمیریوں کی آزادی کے لیے مخلص ہے، کشمیریوتھ الائنس کا کشمیریوں کی بھرپورحمایت اوران کی آزادی کے لیے کوششوں پرعمران خان کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پہلی مرتبہ کسی حکومت نے کشمیریوں کی کھل کراورمخلص بن کرکوشش کی ہے ،

باغی ٹی وی کے مطابق کشمیر یوتھ الائنس کے وفد نے وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کی دعوت پر قومی اسمبلی کے کشمیر پر بلائے گئے خصوصی سیشن میں شرکت کی، وفد کی قیادت صدر کشمیر یوتھ الائنس ڈاکٹر سید مجاہد گیلانی کررہے تھے، جبکہ صدر یوتھ پارلیمنٹ عبید قریشی، سیکرٹری جنرل کشمیر یوتھ الائنس رضی طاہر، نائب صدر کشمیر یوتھ الائنس ڈاکٹر اسامہ ظفر، جموں کشمیر سے تعلق رکھنے والی طالبات شازیہ اور رقیہ سمیت کشمیری طلبہ و طالبات وفد کا حصہ تھے،

باغی ٹی وی کےمطابق سپیکر قومی اسمبلی نے کشمیری نوجوان قیادت کے وفد کو خوش آمدید کہا، وفد کی موجودگی کشمیر سے اظہار یکجہتی کیلئے قرارداد منظور کی گئی، پارلیمنٹ کے سیشن کے بعد کشمیر یوتھ الائنس کے وفد نے چیئرمین کشمیر کمیٹی فخرامام سے ملاقات کی، اس موقع پر فخر امام نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمان اپنا کردار ادا کرتی رہے گی جب تک کشمیر کی آزادی کا سورج طلوع نہیں ہوتا۔

Shares: