کشمیری سات دہائیوں سے ڈٹےکھڑے ہیں، عمران خان نےکشمیرپرزبردست سفارتکاری کی: راجہ ظفرالحق

0
44

اسلام آباد:کشمیری سات دہائیوں سےاصولوں پرڈٹ کر کھڑے ہیں،عمران خان نےکشمیرپرزبردست سفارتکاری کی،اطلاعات کےمطابق مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹرراجہ ظفرالحق بھی اندرسے عمران خان کے فین نکلے،راجہ ظفرالحق کا کہنا ہے کہ بھارت کشمیریوں پر بے انتہا مظالم ڈھا رہا ہے، کشمیری سات دہائیوں سے اصولوں پر ڈٹ کر کھڑے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یوم قائد پرحریت کانفرنس کے زیر اہتمام مسئلہ کشمیر پر گول میز کانفرنس ہوئی۔ چیئرمین پارلیمانی کشمیر کمیٹی فخر امام تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ سابق صدر آزاد کشمیرسردار یعقوب خان وحریت قائدین نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

راجہ ظفرالحق نے کہا کہ یوم قائد پرکشمیرگول میز کانفرنس کا انعقاد خوش آئند ہے، قائداعظم نے کشمیرکو پاکستان کی شہہ رگ قرار دیا تھا، کشمیری محب وطن ہیں، ملک کی خاطرقربانیاں دے رہے ہیں۔پاکستان نے کشمیرپردلیرانہ موقف اپناکربھارت کوسفارتی میدان میں شکست دے دی ہے

مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر سیاسی جماعتوں سمیت پوری قوم متحد ہے، عمران خان نے مسئلہ کشمیرپرزبردست موقف اپنایا ،انہوں نےکہا کہ حکومت کو مسئلہ کشمیر پرمزید مربوط حکمت عملی اپنانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر پہلی بار کشمیر پر بھارتی بیانیے کو پزیرائی نہیں مل رہی۔

Leave a reply