اسلام آباد:وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہےکہ تحریک آزادی بڑی حکمت و دانائی سے اپنی منزل کی طرف بڑھارہے ہیں ، بھارتی فوجی قبضے کے باوجود کشمیر ہاتھ سے نکل رہا ہے ، دنیا بھی یہ مان چکی ہے کہ یہ کشمیریوں کی اپنی تحریک ہے ، پھر ان حالات میں جوہتھیاراٹھانے کا مشورہ دیتے ہیں وہ کشمیریوںسے دشمنی کررہے ہیں
مودی پاکستانی فضائی حدود پار نہیں کرسکتے ،بھارتی درخواست ایک بار پھر مسترد
یوم سیاہ کے موقع پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ‘آج وہ سیاہ دن ہے جب بھارت نے اپنی افواج کشمیر میں اتاریں، مقبوضہ کشمیر کے عوام سے دھوکا کیا گیا’۔وزیراعظم نے کہا کہ نریندر مودی نے کشمیر کے لوگوں کی خوشحالی کا دعویٰ کرکے 5 اگست کا اقدام کیا مگر کشمیر کی تمام جماعتوں نے بھارتی فیصلے کا بائیکاٹ کیا۔
27 اکتوبر یوم سیاہ اور اقوام متحدہ کا کردار—از–صالح عبداللہ جتوئی
وزیراعظم نے کہا کہ ہندوستان نے کشمیر میں 9 لاکھ فوج کشمیریوں میں دہشت پھیلانے کے لیے رکھی ہیں اور ان کا مقصد ہے کہ وہ انہیں اتنا دبائیں کہ اپنی آزادی کی تحریک سے پیچھے ہٹ جائیں جو اقوام متحدہ ان کو حق دیتا ہے۔