کشمیری عزاداروں کی گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہیں،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

0
80

وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حضرت امام حسین کے نام لیواؤں پر بھارتی فوج کا حملہ آج معرکہ کربلا کا ایک تسلسل ہے۔ یہ حملہ بھارتی ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال ہے۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ یزید کے پیروکار فسطائی مودی نے مظلوم کشمیریوں کے بنیادی آئینی، جمہوری و انسانی حقوق غصب کرکے ان کی مذہبی آزادی بھی صلب کر لی۔ نہتے کشمیری عزاداروں پر مظالم اور گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ وہ دن دور نہیں جب یزید کی طرح بھارت اور ظالم مودی بھی عبرت کا نشان بنے گا اور کشمیر آزاد ہوگا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا محرم جلوس پر دھاوا، عزاداروں پر وحشیانہ تشدد، سینکڑوں گرفتار

مشیر برائے اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ قاتل مودی کی غاصب فوج کے بدترین محاصرے اور کرفیو کے باوجود باہر نکل کر کشمیریوں نے حضرت امام حسین کی سنت کو زندہ کیا۔ حسینیت کے علمبرداروں نے بھارتی جبر کو للکارا ور حق و سچ پر ڈٹےرہنے کے غیر متزلزل عزم کا اظہار کیا۔

مقبوضہ کشمیر میں محرم الحرام کے حوالہ سے نکالے گئے جلوسوں کے دوران بھارتی فوج اور کشمیریوں کے مابین زبردست جھڑپیں‌ ہوئی ہیں، بھارتی فورسز نے عزاداروں کے جلوس نکالنے پر پابندی لگا رکھی ہے تاہم اس کے باوجود کشمیری سڑکوں پر نکلے اور بھارتی فوج کے انہیں‌ روکنے پر زبردست جھڑپیں‌ ہوئی ہیں،

باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق بھارتی فوج نے کشمیریوں‌ پر لاٹھی چارج، آنسو گیس کی شیلنگ اور پیلٹ گن کے چھروں سے دھاوا بولا اور انہیں‌ وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا، بھارتی فورسز سے ہونی والی جھڑپوں‌ میں کشمیری بڑی تعداد میں زخمی ہوئے ہیں جبکہ سینکڑوں‌ کی تعداد میں‌ مزید کشمیریوں‌ کو گرفتار کر لیا گیا ہے، بھارتی فوج نے کشمیر میں‌ کرفیو اور زیادہ سخت کر دیا ہے، مقامی کشمیریوں‌ کا کہنا ہے کہ محرم کا روایتی جلوس پرامن طریقے سے گزر رہا تھا کہ بھارتی فوج نے اچانک ھلہ بول دیا اور عزاداروں‌ کو روکنے کی کوشش کی جس پر زبردست جھڑپیں‌ شروع ہو گئں اور اس دوران سینکڑوں‌ کشمیری زخمی ہو گئے اور بڑی تعداد میں کشمیریوں‌ کو گرفتار کر لیا گیا،

Leave a reply