سرینگر:بھارت کے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کشمیر کے حوالے سے اپنی حکوت کو طفل تسلیاں دیتے ہوئے کہا ہے کہ جموں کشمیر میں سرگرم جنگجوئوں کو قیادت کا بحران درپیش ہے اور سیکورٹی فورسز نے اُن پر مکمل گرفت بنا رکھی ہے۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے راجناتھ نے کہا کہ فروری14کے پلوامہ حملے میں این آئی اے کی تحقیقات جاری ہے۔
پلوامہ حملے کے بارے میں راجناتھ نے ایک سوال پر جواب میں کہا کہ ” جونہی این آئی اے کی تحقیقات مکمل ہوگی اُس کے بعد ہی اس سوال کا جواب فراہم کیا جائے گا۔”راجناتھ نے تاہم کہا”جموں کشمیر کے اندر ہماری فوج، مرکزی آرمڈ فورسز ، جموں کشمیر پولیس اور سراغرساں ادارے مکمل کارڈنیشن میں کام کررہے ہیں”۔راجناتھ نے ایوان کو بتایا کہ سیکورٹی فورسز جنگجوئوں کی سرگرمیوں کو قابو میں رکھی ہوئی ہیں۔”راجناتھ نے کہا”میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ اس وقت جنگجوئوں کو قیادت اور وسائل کے بحران کا سامنا ہے”یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی کئی بار بھارتی وزراء کشمیر کے بارے میں غلط بیانی کرتے رہے .