کشمیری حریت پسندوں کی مالی معاونت کے شبہ میں کشمیری نڑاد کارڈیک سرجن ڈاکٹر اوپندرا کول طلب، وضاحت کے بعد کلین چٹ دے دی گئی

بھارتی اخبار کے مطابق معروف کشمیری حریت پسند رہنما یاسین ملک کے معالج اور نامور کشمیری نڑاد کارڈیک سرجن ڈاکٹر اوپندرا کول کو بھارتی تحقیقاتی ایجنسی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے ایک ای میل کی وضاحت کیلئے طلب کیا جس پر آئی این آر 2.78درج تھا۔آئی این آر کا مطلب انٹرنیشنل نارمولائزڈ ریشو ہے جو خون کی رپورٹ میں استعمال ہوتی ہے۔ دوسری طرف این آئی اے اسے 2کروڑ 78 لاکھ روپے کیش حوالگی سمجھا ۔ ڈاکٹر کی طرف سے وضاحت دیئے جانے کے بعد انہیں کلین چٹ مل گئی۔

دریں اثنا میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر کول نے بتایا کہ ان کا کشمیری حریت پسندوں سے کوئی تعلق نہیں ہے اور یاسین ملک کے ساتھ بھی ان کا رشتہ ڈاکٹر مریض والا ہے۔ 1996 میں انہوں نے یاسین ملک کے دل کا والوتبدیل کیا تھا، جس کے بعد وہ کئی مرتبہ معمول کے چیک اپ کرانے آئے۔

Shares: