اسلام آباد ہائیکورٹ .آزاد کشمیر کے لاپتہ شہری خواجہ خورشید کی بازیابی کی درخواست پر سماعت ہوئی
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی،لاپتہ شہری کی اہلیہ خلیقہ خورشید نے بازیابی درخواست دائر کر رکھی ہے.شہری خواجہ خورشید 7 جون سے راولپنڈی سے لاپتہ ہیں ،راولپنڈی پولیس نے لاپتہ خواجہ خورشید کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا.
جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ یہ بندہ راولپنڈی سے لاپتہ ہوا ہے؟ وکیل نے کہا کہ جی، راولپنڈی سے جی 13 اسلام آباد بلایا گیا اور وہاں سے کوئی اٹھا کر لے گیا، یہ وہی کیس ہے جس طرح احمد فرہاد کیس تھا، جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ یہ کہاں کا رہنے والا ہے؟ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ خواجہ خورشید کشمیر وادی نیلم کا رہنے والا ہے، راولپنڈی سے اسلام آباد کے علاقے جی 13 بلایا گیا وہاں سے 8 دن سے لاپتہ ہے، شریف آدمی ہے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں،
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکرٹری داخلہ و سیکرٹری دفاع کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا ،عدالت نے حکم دیا کہ سیکرٹریز آئی ایس آئی، ایم آئی اور ایف آئی اے سے معلوم کر کے ریورٹ جمع کرائیں، سیکرٹری دفاع راولپنڈی، اسلام آباد اور آزاد کشمیر کے سیکٹر کمانڈرز سے رپورٹ لے کر آگاہ کریں، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے مسنگ پرسن کی اہلیہ خلیفہ خورشید کی درخواست پر احکامات جاری کیے
احمد فرہاد کی بازیابی کیس، گزشتہ سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری
وفاقی حکومت نے شاعر اور صحافی احمد فرہاد کی گرفتاری ظاہر کر دی
اسلام آباد ہائیکورٹ،اٹارنی جنرل کی احمد فرہاد کی بازیابی کی یقین دہانی پر سماعت ملتوی