سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھی آج پاکستان کے ساتھ عیدالفطر منائی جا رہی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میں کرفیو نافذ ہے جبکہ جگہ جگہ بھارتی فوج کی اضافی نفری بھی تعینات کر دی گئی ہے۔

مقبوضہ کشمیرکے ضلع بڈگام میں عید کے دن بھارتی فوج نے محاصرے کی آڑ میں 4 کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔دوسری جانب حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کشمیریوں کو اپنی خوشیوں میں یاد رکھیں۔
مقبوضہ کشمیر میں ایک آپریشن میں سیکورٹی فورسز نے بڈگام میں ایک مکان کو تباہ کردیا-
دوسری طرف ساوتھ ایشین وائر کے مطابق فورسز کاکہنا ہے کہ یہ لشکر طیبہ کے ارکان کی پناہ گاہ تھی، سیکورٹی فورسز نے بیروہ سے چار افراد وسیم گنائی۔ فاروق ڈار۔ محمد یسین اور اظہر الدین میر کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے.عید کے روز سرینگر میں ہنگامے پھوٹ پڑے

مقبوضہ کشمیر میں عیدکے روز آپریشن کے دوران سری نگر کے علاقے عید گاہ میں ہنگامے پھوٹ پڑے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق پولیس کی طرف سے بھاری آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی.ساوتھ ایشین وائر کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ ہفتے نواکدل سری نگر معرکے میں زخمی ہونے والا ایک شہری منظور احمد خان ساکنہ حول سرینگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے آج انتقال کرگیا.

Shares: