مزید دیکھیں

مقبول

ٹک ٹاک سٹارسرکاری ملازمین کا احتساب ناگزیر.تحریر: ملک سلمان

چاہئے تو یہ تھا کہ بیوروکریسی اور سرکاری...

ایچ بی ایل پی ایس ایل 10ٹرافی کی رونمائی کا نیا منفرد انداز

ایچ بی ایل پی ایس ایل 10ٹرافی کی رونمائی...

عدلیہ میں خواتین کی شمولیت ایک مثبت پیش رفت ہے،چیف جسٹس

پاکستان کے چیف جسٹس، جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا...

بھارتی اداکارہ کی خفیہ شادی 4 ماہ بعد ہی طلاق پر ختم

ممبئی: بھارتی ٹیلی ویژن اداکارہ ادیتی شرما کی خفیہ...

جنوبی کوریا کے سابق صدر کو رہائی مل گئی

سئیول: جنوبی کوریا کے سابق صدر یون سوک یول...

کشمیری پاکستان کی طرف دیکھ رہے، ہمیں پریکٹیکل راستے کو اختیار کرنا ہوگا، مشعال ملک

کشمیری پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں، ہمیں پریکٹیکل راستے کو اختیار کرنا ہوگا، مشعال ملک

باغی ٹی وی : حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا کہ حریت رہنماؤں کو جیلوں میں ٹارچر کیا جا رہا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ بھارتی قابض افواج یاسین ملک پر بےپناہ ظلم ڈھارہی ہیں جبکہ مجھے یسین ملک سے بات کی اجازت نہیں، میں پاکستانی شہری ہوں اور پاکستانی پاسپورٹ ہولڈر ہوں۔

مشعال ملک نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے آبادی کا تناسب تبدیل کرنا جرم ہے، مقبوضہ کشمیر کا مقدمہ جیتنے کے لیے ہمیں قانونی جنگ لڑنا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں پریکٹیکل راستے کو اختیار کرنے کی ضرورت ہے ، دو سال میں پاکستان کی طرف سے بین الاقوامی فورم کے لیے لیگل ٹیم نہیں لائی گئی ، کشمیری پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ نے کہا کہ یاسین ملک کی انڈین جیل نے تصویر جاری کی تومیں پہچان نہیں سکی ، دو سال میں انکے سر کے بال چلے گئے ہیں ، مجھے یاسین ملک سے بات کی اجازت نہیں ہے۔

مشعال ملک نے کہا کہ میں پاکستانی شہری ہوں. پاکستانی پاسپورٹ ہولڈر ہو ، جسطرح دہشترگرد کلبھوشن کا مقدمہ انڈیا انٹرنیشنل کورٹ میں لے گیا ، حریت رہنما کا مقدمہ بھی پاکستان کو لڑنا چاہیے اور اگر مودی کشمیر میں قدم جمانے میں کامیاب ہوگیا تو کشمیریوں کی قربانیاں ضائع جائیں گی۔