کشمیریوں کی آزادی کے لئے ہرحد تک جائیں گے، علی امین گنڈا پور
وفاقی وزیر امورکشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی آزادی کے لئے ہرحد تک جائیں گے، فوج ،عوام اور حکومت کشمیر کے عوام کے ساتھ ہے،
پاک فضائیہ تیار، دشمنوں پر نظر ہے، سربراہ پاک فضائیہ کا دبنگ اعلان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے مسئلہ کشمیر کو پوری دنیا میں اجاگر کیا،عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں سے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں ،کشمیریوں کے ساتھ پوری دنیا کھڑی ہوگئی ہے ،وزیر اعظم پوری دنیا میں کشمیرکےسفیربن کر ان کی آواز بنیں گے،
عالمی برادری کو خبردار کرتا ہوں کہ بھارت جھوٹا آپریشن کر سکتاہے، وزیراعظم
علی امین گنڈا پور کا مزید کہنا تھا کہ مسلم ممالک سےدرخواست ہےکہ کشمیرکاز کیلیے کردار ادا کریں بھارت انسانی حقوق کاقاتل بن گیا، کشمیر میں مسلمانوں پرظلم کررہاہے،انٹرنیشنل تنظیم نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ وادی میں نسل کشی کرنے جا رہا ہے ،بھارتی فوج کےظلم سےجمعے کے دن بھی کشمیری نمازنہیں پڑھ سکے.