کشمیریوں پر مظالم، اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے احتجاج

0
41

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف اسلام آباد میں یو این کے دفترکے سامنے مظاہرہ کیا گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے مظاہرہ کیا گیا،مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے کے لیے کردار ادا کرے،بھارت قید کشمیری نوجوانوں کو رہا کرے،

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے حریت رہنماؤں کا کہنا تھا کہ مودی نے ہیوسٹن میں جو تقریر کی وہ انتہائی جارحانہ اور دھمکی آمیز تھی،

کرفیو کے 51دن، مقبوضہ کشمیر میں کتنے بچے غائب ہوئے، چونکا دینے والی رپورٹ آگئی

کشمیر، یوتھ لیگ مزاحمتی تحریک نے احتجاج کا شیڈول جاری کر دیا، بھارت پریشان

مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو کو 53 ویں روز کا آغاز ہو گیا، 53 دن سے بھارت سرکار نے کشمیر میں کرفیو نافذ کر رکھا ہے

مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے سے ایک روز قبل بھارت سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ کیا، آج جمعرات کو کرفیو کو 53 دن ہو چکے ،کشمیری گھروں میں محصور ہیں، کسی کو گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں، احتجاج کرنے والوں پر پیلٹ برسائے جاتے ہیں، ہسپتالوں کو بند کر دیا گیا ہے، تعلیمی ادارے، موبائل، انٹرنیٹ سروس، ہوٹلز بند ہیں.

مقبوضہ کشمیر، مسلسل کرفیو کا 53 واں دن، مساجد کو تالے،یوتھ لیگ کا کرفیو توڑنے کا اعلان

مقبوضہ کشمیر کے تمام علاقوں میں 53 دنوں سے ٹرانسپورٹ کی آمدورفت بھی معطل ہے، سرینگر کی جامع مسجد کو بھی 53 روز سے تالہ لگا ہوا ہے، کسی کو مسجد میں‌ نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں، باقی علاقوں میں بھی مساجد کو تالے لگے ہوئے ہیں،

Leave a reply