کشمیریوں سے یکجہتی، وزیراعظم کریں گے مظفر آباد میں جلسہ سے خطاب

وزیراعظم عمران خان نے 13 ستمبر کو آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں بڑا جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ غاصب بھارتی افواج کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے جاری محاصرے کے بارے میں دنیا کو پیغام بھجوانے اور اہل کشمیر کو یہ دکھانے کیلئے کہ پاکستان پوری ثابت قدمی سے ان کے ساتھ کھڑا ہے، میں 13 ستمبر بروز جمعۃ المبارک مظفر آباد میں بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کروں گا۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد وزیراعظم عمران خان کا مظفر آباد کا تیسرا دورہ ہو گا، وزیراعظم عمران خان نے چودہ اگست کو آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کیا تھا، بعد ازاں پاکستان کے یوم دفاع کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا تھا، اب وزیراعظم عمران خان مظفر آباد میں کشمیریوں  سے یکجہتی کے لئے جلسہ سے خطاب کریں گے

 

ایک اور تاریخ رقم،یوم دفاع، وزیراعظم، آرمی چیف لائن آف کنٹرول پہنچ گئے

 

آخری دم تک کشمیریوں کے ساتھ کھڑ ے رہیں گے، وزیراعظم

 

یکجہتی کشمیر،کشمیر بنے گا پاکستان، پاکستانی قوم نے دنیا کو پیغام دے دیا

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم تھمنے کا نام نہیں لے رہےہر گھڑی ، ہرلمحہ کشمیریوں کے لیے پہلے سے زیادہ مصیبت بن کر سامنے آرہا ہے ،مقبوضہ وادی میں کرفیو کا 38 واں روز ہے اور عالمی ضمیر ابھی بھی بے حس ہے جو کشمیریوں کے ان مصائب پر نہ تو آواز بلند کر رہا ہے اور نہ ہی بھارت پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے،

 

 

Comments are closed.