سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ کشمیر پر بھارتی افواج کا غاصبانہ قبضہ تاریخ کا ایک سیا ہ باب ہے،
کشمیر، یوم سیاہ، وزیراعظم عمران خان کا دنیا کے نام اہم پیغام
اسلام آباد ۔27اکتوبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر ایک فلیش پوائنٹ ہے اور نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کے امن کے لیے ایک مستقل خطرہ ہے، عالمی برادری پر اس مسئلے کے فوری حل اور مقبوضہ وادی میں بھارتی سیکورٹی کی طرف سے ڈھائے جانے والے مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خاتمے کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کرے ۔انہوں نے ان خیالات کااظہارمقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوزسلوک کے خلاف یوم سیاہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا جو ہر سال 27اکتوبر کو بھارتی افواج کے کشمیر پر غاصبانہ قبضے کے خلاف بطور احتجاج دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔ کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے سپیکر نے کہا کہ کشمیری بھائیوں سے ہمارا رشتہ صرف مذہب ،تہذیب اور انسانی بنیادوں پر استوار نہیں بلکہ سر حد کے دونوں جانب کے عوام کے مابین خون کارشتہ ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کی قر ار دادوں کے تحت کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیرکے پر امن حل کے لیے پر عزم ہے،
بھٹو اب لاڑکانہ میں زندہ کیوں نہیں رہا؟ بلاول جواب دیں؟ ایسا کس نے کہہ دیا
انہوں نے کشمیری عوام کو تمام علاقائی اور عالمی فورمز پر مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل تک پاکستان کی طر ف سے ان کی سیاسی ،سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے کا یقین دلایا، انہوں نے مقبوضہ وادی میں بھارتی افواج کی طر ف سے غیرمسلح اجتماعات پر بلااشتعال پلیٹ گن کا استعمال ،انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں ،جنازوں کی بے حرمتی ،بچوں کو پلیٹ گن سے نابینا بنانے کے واقعات ،خواتین کی عصمت دری ،کشمیری قیادت کو پابند سلا سل بنانے اور کر فیو کے نفاذپر افسوس کااظہار کرتے ہوئے شدید مذمت کی، انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی حق خودارادیت کی تحریک کو بندوق کے زور پر دبایا نہیں جا سکتا، انہوں نے اس اعتماد کا اظہارکیا کہ کشمیری عوام کی جانب سے حق خودارادیت کے لیے دی جانے والی قر بانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، سپیکر نے وزیر اعظم عمران خان کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیر کا مقدمہ موثر انداز میں پیش کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے کشمیر کے مقدمے کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھرپور انداز میں پیش کیا ہے،
انہوں نے کہا کہ 5 اگست کے بعد پارلیمنٹ کے دو مشترکہ اجلاس منعقد کرائے گئے جن میں سب جماعتوں نے متفقہ طور پر بھارتی اقدام کی مذمت کی اور متفقہ قراردادیں منظور کیں۔ پاکستان کی تمام سیاسی قیادت کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور کشمیر میں جاری بھارتی بربریت کی سختی سے مذمت اور کشمیری بھائیوں کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتی ہے،