صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے نوجوانوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سردار مسعود خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ وادی میں ادویات سمیت ضرورت کی اشیا کی قلت ہے، مقبوضہ کشمیر میں 45 روز سے کرفیو نافذ ہے، مقبوضہ کشمیر کے اسپتال قبرستانوں میں تبدیل ہو گئے ہیں، بھارتی اقدامات کامقصدمقبوضہ وادی کاآبادیاتی تناسب تبدیل کرناہے،
انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کی غالب اکثریت کل بھی بھارت کے خلاف تھی، آج بھی مخالف ہے اور آئندہ بھی مخالف رہے گی،