پاکستانیو! کرونا کی وجہ سے لاک ڈاون سے مصائب کا اندازہ ہوگیا،کشمیری کئی دہائیوں سے لاک ڈاون میں ہیں ، کبھی ان کا بھی سوچا ،اطلاعات کے مطابق رکن قومی اسمبلی اورکشمیرکمیٹی کی رکن محترمہ نورین ابراہیم نے قومی اسمبلی میں کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے کہا ہےکہ لاک ڈاون میں رہنے والولاک ڈاون کا اندازہوگیا

باغی ٹی وی کے مطابق آج قومی اسمبلی میں رکن قومی اسمبلی محترمہ نورین ابراہیم نے کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے کہا ہےکہ دنیا اوربالخصوص پاکستانیوں کو کرونا وائرس کی اس وبا کے دوران لاک ڈاون کی وجہ سے جن مسائل کا سامنا ہے یقینا ہرکوئی اس کی سختیوں سے اچھی طرح واقف ہوگیا ہے

نورین ابراہیم نے کہا کہ کشمیری تو پچھلے دس ماہ سے بندوق کی نوق پرکس طرح مظالم سہہ رہے ہیں اس کی مثال اس سے قبل نہیں ملتی ، دنیا کو یہ بھی پتہ ہونا چاہیے کہ یہ لاک ڈاون تو 1989 سے مسلط کیا گیا ہے، کس نے ان پرمظالم ان کا ساتھ دیا ہویا کشمیریوں کے لیے آواز بلند کی ہو

نورین ابرایم نے کہا کہ آج ہمیں کشمیریوں کی تکلیف کا احساس ہونا چاہیے اوران پرہونے والے مظالم کے خلاف آواز بلند کرنی چاہیے تاکہ وہ بھی زندگی میں سکون دیکھ لیں‌

Shares: