راولپنڈی:بھارت کی طرف سے کشمیر پر باقاعدہ قبضے کے بعد جو نیا نقشہ جاری کیا گیا ہے اسے نہ صرف کشمیریوںنے مسترد کردیا بلکہ پاکستان نے بھی اسے مستردکرتے ہوئے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے خلاف ورزی قرار دیا ہے، بھارت کی طرف سے جاری نئے نقشے میں کشمیرکو بھارت کا باقاعدہ حصہ دکھایا جارہا ہے جوپہلے متنازعہ دکھایا جاتاتھا
دوسری طرف افواج پاکستان کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹرجنرل میجرجنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے ذریعے پاکستان کے دیرینہ اور کشمیریوں کے حقیقی موقف کی ترجمانی کرتے ہوئے کہا ہےکہ کشمیری بھارت کے ایسے نقشوں کو نہ صرف مسترد کرتے ہیں بلکہ جوتے کی نوک پر مارتے ہیں،
Kashmiris will draw the actual map. Indian map will get redrawn as consequence of Hindutva. It’s matter of time. A time not far, IA.#IndianMapsRejected
— Asif Ghafoor (@peaceforchange) November 5, 2019
آئی ایس پی آر کے ترجمان نے کشمیریوں کی ترجمانی کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے یہ نقشہ جاری کرکے اپنے قدیم ہندوتوا نظریے کو جبری مسلط کرنے کی کوشش کی ہے جسے نہ کشمیری مانتے ہیں اورنہ خطے کے مسلمان ، ڈی جی آئی ایس پی آرنے کشمیریوں کی ترجمانی کرتے ہوئے کہاکہ بھارت کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ ایسی بھونڈی حرکتوں کی کوئی اہمیت نہیں،
میجر جنرل آصف غفور نے پاکستان کے سفارتی عزم کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ بھارت کو یہ بھی معلوم ہونا چاہیے کہ وہ وقت دور نہیںجب ان نقشوں کو روندا جائے گا ، کشمیری اپنی مرضی سے کشمیرکی لکیر کھینچیں گے ، کشمیرکا نقشہ کیسا ہونے چاہیے یہ بھی کشمیریوں کا حق ہے
آخر میں میجر جنرل آصف غفور نے پاکستان کے موقف کی ترجمانی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت بہت جلد پچھتائے گا ، پاکستان کشمیریوں کی حمایت کرتا رہے گا اور وہ دن دور نہیں جب کشمیر اور پاکستان کے درمیان کھینچی جانے والی کنٹرول لائن کی لکیر بھی مٹ جائے گا ، آخر میں پاکستان کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے پاک فوج کے ترجمان نےکہا ہےکہ جو کہہ رہے ہیں ان شاء اللہ یہ سب ضرور ہوکررہے گا