چنیوٹ:مقبوضہ کشمیر میں نہتے اور مظلوم کشمیریوں پر انڈیا کی جانب سے کیے جانے والے مظالم کیخلاف اورکشمیری بھائیوں سے اظہاریکجہتی کے سلسلہ میں ڈی سی آفس چنیوٹ تا ختم بنوت چوک تک ایک احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا،ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر طارق خان نیازی اورڈی پی او سید حسنین حیدرنے کی ، ریلی میں اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ خضر حیات بھٹی،اسسٹنٹ کمشنر بھو انہ عدنان رشید،ڈی ایس پی ٹریفک ندیم ملک،صدر ضلعی تاجران حاجی محمد جمیل فخری ، سی او ایجوکیشن چوہدری ذوالفقار حسین ، ڈی او سیکنڈری رائے محمد ارشادکے علاوہ اساتزہ کرام ،سینکڑوں طلباء ودیگر محکموں کے افسران،تاجر تنظیموں ،سول سوساءٹی کے افراد نے شرکت کی ،ریلی کے شرکاء نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے بینرز،پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جبکہ کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی گئی،شرکاء نے نہتے کشمیریوں پر ہونے والے مظالم اور کئی روز سے جاری کرفیو کی شدید الفاظ میں مذمت کی، ریلی کشمیر بنے گا پاکستان ، نعرہ تکبیر اللہ اکبر کے نعروں سے گونج رہی تھی،اس موقع پرڈپٹی کمشنر طارق خان نیازی اور ڈی پی او سید حسنین حیدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور ان پر ہونے والے مظالم کیخلاف احتجاج اور ریلیاں جاری رہیں گیں ، انکا مزید کہنا تھا کہ اس ریلی کا مقصد صرف یہ ہے کہ ہم اپنے مظلوم کشمیری بھائی بہنوں کو یہ احساس دلا سکیں کہ انکی آزادی تک ہم ہر طرح سے ان کے ساتھ ہیں اور ہم دیگر ممالک کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ انڈیا کشمیر یوں پر مظالم ڈھا کر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں اور اقوام متحدہ سے اس پر ایکشن لینے کا مطالبہ کرتے ہیں ،آخر میں مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے حاجی محمد جمیل فخری نے دعاکروائی 

Shares: