کشمیر کے مسئلے پر احتجاج اور ریلیوں سے فائدہ نہیں،خورشید شاہ

0
51

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خورشید شاہ کےخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت 12اگست تک ملتوی کر دی گئی

خورشید شاہ کو ایمبو لینس کے ذریعے احتساب عدالت سکھرمیں پیش کیا گیا،اس موقع پر پیپلز پارٹی کے کارکنان کی بڑی تعداد بھی موجود تھی، پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی سید خورشید شاہ نے عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ آج کا نہیں ،یہ مسئلہ 72 سال سے چل رہا ہے،

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ کشمیر کے مسئلے پر احتجاج اور ریلیوں سے فائدہ نہیں، مسئلہ کشمیر پر مضبوطی کے ساتھ پوری قوم کو اکٹھے ہونے کی ضرورت ہے،کشمیر کے مسئلے پر حکومت کی پالیسی ناکام ہے،مسئلہ کشمیرپر مسلم ممالک اور یورپین ممالک میں جانا چاہئے، حکومت کو مضبوط خارجہ پالیسی بنانی چاہئے تھی مگر حکومت ناکام رہی

خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ذوالفقار بھٹو، بے نظیر بھٹو اور نواز شریف نے مسئلہ کشمیر دنیامیں بھرپور اٹھایا،موجودہ حکومت والی سخت پالیساں ناکام اورکارکردگی صفر ہو گئی ہے،حکومت پیپلز پارٹی کو دیوار سے لگانا چاہتی ہے، موجود ہ حکومت انتقامی کارروائیوں کے سوا اور کچھ نہیں کر سکتی،

گرفتاری کے بعد بیماری سیاسی رہنماؤں کا معمول،خورشید شاہ بھی

خورشید شاہ کی گرفتاری، دونوں بیگمات نے بڑا قدم اٹھا لیا، عدالت پہنچ گئیں

واضح رہے کہ  سندھ ہائیکورٹ سکھر بنچ نے پیپلز پارٹی کے رہنما ،رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ اور ان کے بیٹے ایم پی اے فرخ شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی خورشید شاہ اور ان کے 18 ساتھیوں پر نیب عدالت میں ایک ارب 23 کروڑ روپے سے زائد آمدن کے اثاثے بنانے کے الزام میں ریفرنس زیر سماعت ہے

نیب نے خورشید شاہ کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کر رکھا ہے، خورشیدشاہ کیخلاف ریفرنس میں مزید 17 افرادبھی نامزدہیں، خورشیدشاہ کی اہلیہ،دونوں بیٹےاورداماد بھی عدالت پیش ہوئے ہیں، اویس قادر شاہ،ایم پی اے فرخ شاہ ودیگراحتساب عدالت پیش ہوئے ہیں. سکھر:ملزمان پرایک ارب 23 کروڑ روپے کرپشن کاالزام ہے.

Leave a reply