کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کو ایک برس مکمل ہونے پروزارت پوسٹل سروس کا یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری
کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کو ایک برس مکمل ہونے پروزارت پوسٹل سروس کا یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی محاصرے کو ایک سال مکمل ہونے پروزارت پوسٹل سروس نے یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا ہے
وفاقی وزیرپوسٹل سروسز مرادسعید نے یادگاری ڈاک ٹکٹ کا افتتاح کیا،یادگاری ڈاک ٹکٹ کی قیمت 58 روپے رکھی گئی ہے، کشمیری بچے کے سامنے شہید ہونے والے نانا کی تصویر ڈاک ٹکٹ پر لگائی گئی
ٹکٹ کے حوالہ سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ 5اگست کو بھر پور طریقے سے یوم استحصال منایا جائے گا،
شبلی فراز کا کہنا تھا کہ مختلف تقاریب اور ریلیوں کے ذریعے دنیا کو بھارت کا اصل چہرہ دکھایا جائےگا،5اگست ہماری تاریخ کا سیاہ دن ہے،عوام 5اگست کو بھرپور اندازمیں کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کریں،دنیا کو بتایا جائے کشمیری تنہا نہیں،پاکستانی قوم ساتھ کھڑی ہے،
وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا کہنا تھا کہ 5اگست کو مودی کے یکطرفہ اقدام کوایک سال مکمل ہوجائےگا،5اگست کی مناسبت سے ڈاک ٹکٹ پوری دنیا میں جائے گا،وزیراعظم نے جس اندازمیں کشمیرکا مسئلہ لڑا اس کی مثال نہیں ملتی ،وزیراعظم کے اقدامات کے باعث دنیا میں مسئلہ کشمیر دوبارہ اجاگر ہوا،عالمی اداروں نے بھی بھارتی اقدامات پر تنقید کی،
مراد سعید کا مزید کہنا تھا کہ ٹکٹ میں زنجیر سے مراد پوری دنیا کو کشمیر سے کاٹنا ہے،خصوصی ڈاک ٹکٹ میں کشمیریوں پر بھارتی مظالم اجاگر کیے گئے ہیں،ڈاک ٹکٹ میں کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی عکاسی کرتا ہے،پوری پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے،شہید کشمیریوں کو سبز ہلالی پرچم میں دفنایاجاتا ہے،کشمیریوں کا ایک ہی نعرہ ہے ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے،عز م کرتے ہیں کشمیر بنے گا پاکستان،کشمیر کی آزادی تک یہ جنگ جاری رہے گی،
مراد سعید کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے خود کہا میں کشمیر کا سفیر بنوں گا،وزیراعظم نےیو این جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر پر آواز اٹھائی،سلامتی کونسل میں 2بار مسئلہ کشمیر پر بات ہونا ہماری کامیابی ہے،کشمیریوں کی آواز دنیا کے کونے کونے تک پہنچائیں گے،