مظفرآباد:کشمیرکا بیٹاکشمیریوں کی جنگ لڑے گا:مریم نواز کے اس اعلان پرکشمیریوں کا ردعمل قابل دید:عمران خان بھی شرما گئے،اطلاعات کے مطابق اس وقت آزادکشمیر میں قانون سازاسمبلی کے انتخابات زوروں پر ہیں اورہرجماعت اپنے اپنے انداز سے کشمیر کی سیاسی مہم چلارہی ہیں ،
پی پی چیئرمین بلاول بھٹو اپنے نانا ذوالفقار علی بھٹو اوراپنی شہید والدہ محترمہ بے نظیربھٹو کا سہارا لے کرانتخابی مہم چلارہے ہیں اورکشمیریوں سے بڑے بڑے وعدے کررہے ہیں
دوسری پی ٹی آئی جو کہ پہلی مرتبہ بھرپورطریقے سے آزادکشمیرانتخابات میں اتری ہے نے اپنی پارٹی اورپارٹی کے چیئرمین عمران خان کے بیانیے کو بنیاد بنانے کے ساتھ ساتھ ملک میں انصاف کے بول بالا کے ساتھ ساتھ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کوحل کرنے کے حوالے سے اپنی ترجیحات کو انتخابی مہم کا حصہ بنا رکھا ہے
کشمیر کا بیٹا کشمیریوں کی جنگ لڑے گا۔مریم۔
بلکل اپنی ماں کی میت کو پارسل کرنے والا کشمیر کی جنگ لڑے گا۔ pic.twitter.com/yhatTD8Xct— Arslan Baloch (@balochi5252) July 9, 2021
ان حالات میں ن لیگ بھی اپنے روایتی طرزسیاست کواپنی مہم کا حصہ بنائے ہوئے ہے اوراس کے ساتھ ساتھ میاں نوازشریف کے ریاست مخالف بیانیئے کو بھی اپنی مہم کا حصہ بنا رکھا ہے ، مریم نوازنے آزادکشمیر میں اپنی انتخابی مہم میں نوازشریف کوایک ہیرو کے طورپرپیش کیا ہے اورکشمیریوں کو باورکرایا ہے کہ اگروہ ن لیگ کوجتوائیں گے تو پھرنوازشریف کشمیر پروہی طرزعمل اختیار کریں گے