کشمیریوں کی نظریں پاکستان اور پاکستان کی کس طرف؟ سراج الحق بول پڑے

0
34

کشمیریوں کی نظریں پاکستان اور پاکستان کی کس طرف؟ سراج الحق بول پڑے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کہتے ہیں میں ٹیپو سلطان ہوں، ٹیپو سلطان ہوتے تو سرینگر میں ہوتے، آزاد کشمیر کا وزیراعظم پورے کشمیر کا وزیراعظم تسلیم کیا جائے،لگتا ہے حکومت نہیں چاہتی کہ پوری قوم کشمیر کے لیے ایک پیج پر ہو،

ٹرمپ کی ثالثی کشمیرکو ٹکڑوں میں بانٹنا ہے، قبول نہیں کریں گے، سراج الحق

سراج الحق کے قافلے کو حادثہ

سراج الحق نے مزید کہا کہ حیرت ہوئی جب وزیراعظم نے کہا جو ایل او سی کی طرف مارچ کرے گا وہ غدار ہوگا، نہ یہ خود  کام کرتے ہیں اور نہ دوسروں کو کرنے دیتے ہیں،پاکستان بہت بڑی مشکل سے دوچار ہے کیونکہ کشمیر کیلیے روڈ میپ نہیں، چین میں وزیراعظم نے اعلان کیا کہ ہم ایک کرپٹ قوم ہیں،کیا کوئی سرمایہ کار پاگل ہے کہ وہ کرپٹ ملک میں سرمایہ کاری کرے گا، کشمیر کیلیے اگر آپ رسک نہیں لیں گے تو کوئی آپ کی بات نہیں سنے گا،

سراج الحق نے مزید کہا کہ کشمیرکی ماؤں بہنوں کی نظریں پاکستان کیطرف ہیں اورپاکستان کی نظریں امریکا کیطرف، آزاد کشمیر کی اسمبلی میں مقبوضہ کشمیر کے نمائندوں کو بھی جگہ دی جائے، 16 اکتوبر کو خواتین اسلام آباد میں کشمیرسے اظہاریکجہتی کیلیے مارچ کریں گی،

وزراء کو تبدیل کرنے کی خبریں، سراج الحق نے ایسا بیان دے دیا کہ وزیراعظم بھی پریشان ہو جائیں

Leave a reply