کشمور،باغی ٹی وی (نامہ نگارمختیاراعوان )کشمور میں زمین کے تنازعہ پر 2 گروپوں میں تصادم ہوا ہے ،فائرنگ سےایک ہلاک ہوگیا ہے

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تھانہ کشمور کی حدود نواحی علاقہ گاؤں قاضی کلواڑ میں کلواڑ برادری کے دو گروپوں میں زمین کے تنازعہ پرتصادم ہوا،اس تصادم کے نتیجے میں میں دونوں گروپوں کی ایک دوسرے پر جدید ہتھیاروں سے فائرنگ،فائرنگ کے نتیجے میں گولیاں لگنے سے ایک شخص عیدن کلواڑ جاں بحق،

مقتول کے بھائی شعبان کلواڑ کا کہنا ہے کہ کشمور پولیس کی نااہلی کے وجہ سے نوجوان قتل ہوا، رات گئے کشمور پولیس کو اطلاع دی گئی، پولیس کے ایکشن نہ لینے کی وجہ سے یہ اندوہناک وقوعہ رونما ہوا

دوسری طرف پولیس نے موقع پر پہنچ کرجاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو کشمور ہسپتال منتقل کردیا ہےجبکہ دونوں گروپوں میں کشیدگی برقرار ہے ،اس کشیدگی کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس کی فضاء قائم ہوچکی ہے.

Shares: