کشمور :کشمور زیادتی کیس: گرفتارملزم پولیس مقابلے میں ہلاک،کس کے کہنے پرمارا گیا یامرگیا،کیس نیا رُخ اختیارکرگیا،اطلاعات کے مطابق کشمور میں بچی سے زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا ہے ،ساتھ ہی یہ بحث زورپکڑگئی ہےکہ اس ملزم کس طاقتورکے کہنے پرمارا گیا یا وہ واقعی پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا
ذرائع کے مطابق اس واقعہ کے بعد کیس نئی شکل اختیارکرگیا ہے، ادھر ذرائع کے مطابق پولیس ملزم رفیق کی نشاندہی پر مرکزی ملزم خیراللہ بگٹی کی گرفتاری کیلئے گئی تو مسلح افراد نے حملہ کر دیا، فائرنگ کے دوران ملزم رفیق ملک مارا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کشمور پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کشمور میں 4 سالہ بچی کیساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کرنے والا ایک ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
واقعے کی رپورٹ ملنے کے بعد پولیس کی جانب سے رفیق ملک نامی ملزم کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا۔ جبکہ جمعہ کے روز ملزم رفیق کی نشاندہی پر بچی اور اس کی ماں سے زیادتی کے گھناونے جرم میں ملوث مرکزی ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا گیا۔ پولیس ملزم رفیق کو مرکزی ملزم خیراللہ بگٹی کی گرفتاری کے لئے لیکر گئی تو مسلح افراد نے حملہ کر دیا۔
ملزم رفیق ملک کی نشاندھی پر روپوش ملزم خیراللہ بگٹی کے ٹھکانے پر گئے تو وہاں فائرنگ کر دی گئی۔ فائرنگ میں ملزم رفیق ملک اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے مارا گیا جبکہ خیر اللہ بگٹی کو گرفتار کرلیا گیا۔
فائرنگ کے نتیجے میں رفیق اللہ شدید زخمی ہوئے جسے فوری ہسپتال لے جایا گیا، تاہم ملزم ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ گیا۔ واضح رہے کہ 2 روز کشمور میں نوکری کا جھانسہ دے کر ایک خاتون اور اس کی 4 سالہ بیٹی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا خوفناک واقعہ رپورٹ ہوا تھا۔
بتایا گیا کہ ملزمان خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد اس کی 4 سالہ بیٹی کو کئی روز تک درندگی کا نشانہ بناتے رہے۔ بعد ازاں پولیس کے چھاپے میں ایک ملزم گرفتار کر لیا اور بچی کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ واقعے میں ملوث 2 مزید ملزمان اب بھی گرفتار نہیں کیے جا سکے۔
دوسری طرف یہ بھی اطلاعات آرہی ہیں کہ ان ظالم اوردرندہ صفت انسانوں نے علاقے میں بہت زیادہ ظلم کا بازارگرم کررکھا تھا اوران کی پشت پناہی علاقے کی ایک بہت بڑی سیاسی شخصیت کررہی ہے ،
بعض لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان میں حسب روایت بڑے لوگ اپنے ایسے کرداروں کومرواکرشواہد غائب کروادیتے ہیں اورانصاف لینے والا مرتے تم تک انصاف نہیں لے پاتا