قصور ڈی ایچ کیو قصور میں اندھیر نگری چوپٹ راج ،ہسہتال و ضلعی انتظامیہ سکون کی نیند سو گئی
تفصیلات کے مطابق قصور ڈی ایچ کیو ہسپتال کی کنٹین میں کھانے پینے کی مضرِ صحت اشیاء کی سرِعام فروخت جاریہے منرل واٹر کے نام پر انتہائی غیر معیاری پانی مہنگے داموں فروخت کیا جا رہا ہے
جبکہ ضلعی و ہسپتال انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لینے میں مصروف ہے
کنٹین کنٹریکٹر نے اپنایا دوہرا معیار بنا لیا ہے جس کے تحت ہسپتال میں تعینات ڈاکٹروں و افسرانِ بالا کو خوش رکھنے کیلیے معیاری مشروبات و کھانا فراہم کر رہا ہے
جبکہ دور دراز علاقوں سے آنیوالے مریضوں اور انکے لواحقين کو انتہائی غیر معیاری مضرِ صحت اشیاء مشروبات فروخت کرنے میں پیش پیش ہے
ہسپتال میں آنیوالے مریضوں اور انکے لواحقين نے ضلعی انتظامیہ سے کیا ہے کہ مضرِ صحت مشروبات و اشیاء مہنگے داموں فروخت کرنے پر اس کنٹین ٹھیکیدار کا کنٹریکٹ منسوخ کیا جائے

Shares: