قصور بڑھتی وارداتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا قصور دن دیہاڑے عمیر ظہیر ایڈوکیٹ سے دو مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر 7 لاکھ چھین لیے
تفصیلات کے مطابق قصور پولیس ڈکیتی کی وارداتیں کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے قصور شہر میں چوری ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا ہے قصور پولیس اور اس کے ترجمان کی حسب سابق ’’روایتی خاموشی‘‘ پر لوگ حیران ہیں
عملی اقدامات کی بجائے صرف بڑھتی ہوئی وارداتوں کیخلاف احتجاج رکوانے کیلئے متحرک ۔مسلسل ڈکیتی کی وارداتیں عام ہو چکی ہیں جس میں کئی شہری اپنی لاکھوں روپے کی نقدی و قیمتی سامان سے محروم گزشتہ روز شہری ممبر بار قصور عمیر ظہیر ایڈوکیٹ کے ساتھ دن دیہاڑے دوپہر 2 بجے قصور دیپال پور بائی پاس پہ 7 لاکھ کی گن پوائنٹ پہ ڈکیتی عمیر ظہیر ایڈوکیٹ اپنے اینٹوں والے بھٹے پہ مزدور کی مزدوری دینے جا رہا تھا دو مسلح افراد نے گن پوائنٹ پہ عمیر ظہیر ایڈوکیٹ سے سات لاکھ روپے چھین لیا جبکہ قصور پولیس ڈکیتی چوری اور راہزانی کی وارداتوں کے خلاف عملی اقدامات کرنے کی بجائے اعلی کارکردگی کی پریس ریلیزیں جاری کرنے میں مصروف شہر کی سیاسی سماجی فلاحی اور شہری تنظیموں نے ڈی پی او قصور عمران کشور اور آئی جی پنجاب ،وزیر اعلی عثمان بزدار سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

Shares: