سردار فیصل اورنگزیب یکجہتی کشمیر ریلی

0
24

قصور
عوام دوست اتحاد کے سربراہ سردار فیصل اورنگزیب امیدوار برائے چئیرمین تحصیل کونسل قصور کی طرف سے یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی سیاسی وسماجی، مذہبی شخصیات سمیت عوام کی کثیرتعداد نے شرکت کی جن میں مہرقاسم شیر،عثمان قصوری،مہرشکیل شریف،کاشف ڈوگر،محمددین آزاد،غلام دستگیر،طارق مغل،کرم فریدصابری،حاجی محبوب، ودیگر تھے
تفصیلات کے مطابق عوام دوست اتحاد کے سربراہ سردار فیصل اورنگزیب امیدواربرائے چئیرمین تحصیل کونسل قصور کی طرف سے یکجہتی کشمیر ریلیاں نکالی گئی، ریلی میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی، مظاہرین کشمیر بنے گا پاکستان، پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الا اللہ،کشمیریوں سے رشتہ کیا لا الہ الا اللہ کے نعرے لگا رہے تھے، مظاہرین نے کشمیر اور پاکستان کے پرچم اٹھا رکھے تھے،قصورپولیس کی طرف سے سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے، اس موقع پرسردار فیصل اوردیگرمقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر مذمت سے نہیں بلکہ ہندوکی مرمت سے آزاد ہو گا، 5 فروری حق خود ارادیت کے حصول کیلئے کشمیریوں کے غیر متزلزل عزم کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے، پاکستان کے عوام اپنے کشمیری بہن بھائیوں اور بالعموم دنیا بھر پر واضح کرتے ہیں کہ ہم جموں و کشمیر کے طویل عرصہ سے حل طلب تنازعہ اور بھارت کے مقبوضہ جموں و کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کے خلاف کشمیریوں کی جدوجہد کو نہیں بھولے، ہم اپنے کشمیر ی بہن بھائیوں کو یقین دہانی کراتے ہیں کہ ہم کشمیر کے بارے میں اصولی موقف پر پوری طرح کشمیری بہن بھائیوں کیساتھ ہیں، جنوبی ایشیا میں اس وقت تک پائیدار امن کے قیام کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا،مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آزادی ان کا بنیادی اور جمہوری حق ہے، اقوام متحدہ کا یہ اخلاقی فرض ہے کہ اپنے منشور پر عمل کرا کرمقبوضہ کشمیر کے عوام کو آزادی کا بنیادی حق دلوائے،جب تک دنیا کی سب سے بڑی نام نہاد جمہوریت بھارت مقبوضہ وادی میں طاقت کے استعمال اور جبر و تشدد کو بند نہیں کرکے کشمیریوں کو ان کا جمہوری حق نہیں دیتی دنیامیں امن قائم نہیں ہو سکتا، کشمیر کا پاکستان سے رشتہ نظریاتی ہی نہیں بلکہ جغرافیائی بھی ہے، کشمیر کے تمام دریاؤں کا رخ پاکستان کی طرف اور تمام راستے بھی پاکستان کی طرف جاتے ہیں، پاکستان اور کشمیر نظریاتی اور جغرافیائی ہر لحاظ سے ایک دوسرے کا فطری اٹوٹ انگ ہیں، اس لیے بانی پاکستان محمد علی جناح نے بجا کہا تھا کہ ”کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، ایک طرف جغرافیائی طور پر کشمیری پاکستان سے پیوستہ ہے تو دوسری طرف نظریاتی لحاظ سے بھی یکجان و پیوستہ ہے، ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اْٹھا رکھے تھے جن پر کشمیریوں کی آزادی کیلئے کی جانے والی جدوجہد کیلئے خراجِ تحسین، اْن سے اظہارِ یکجہتی، مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی، بے گناہ کشمیری نوجوانوں اور بچوں کو شہید اور شدید زخمی کئے جانے کی مذمت، مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے جبر و ظلم پر عالمی انسانی حقوق کے اداروں کا کردار، عالمی برادری کا مسئلہ کے حل کیلئے کردار اور کشمیریوں کے حقِ خود ارادیت کیلئے اقوامِ متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کے متعلق نعرے درج تھے

Leave a reply