قصوریوں کا جشن آزادی کشمیریوں کے نام
قصور
قصوریوں کا جشن آزادی کشمیریوں کے نام، ڈی سی قصور کی جانب سے پورے شہر میں کشمیریوں کے مظالم دنیا کے دکھانے کیلئے بینرز،فلیکس لگوا دیئے گئے،سرکاری و نجی عمارتوں کیساتھ پاکستان کے جھنڈے کیساتھ کشمیر کا جھنڈا بھی لازم
تفصیلات کے مطابق قصوریوں نے جشن آزادی پاکستان کشمیریوں کے نام کیا ہے جس کی خصوصی کاوش ڈی سی قصور منظر علی جاوید نے کی ہے ان کی طرف سے وادی کشمیر پر جاری مظالم پر مبنی بینرز و فلیکس چھپوا کر پورے شہر میں لگا دیئے گئے تاکہ دنیا تک مظلوم کشمیریوں کی آواز پہنچ سکے نیز ضلع بھر میں تمام سرکاری و نجی عمارتوں پر پاکستانی پرچم کیساتھ کشمیر کا پرچم بھی لہرایا جا رہا ہے تاکہ دنیا کو پیغام دیا جا سکے کہ پاکستانی قوم اپنے مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی آزادی کی خاطر ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہے