یوم آزادی، ملک بھر میں تقریبات کا آغاز، مزار قائد، اقبال پر گارڈز کی تبدیلی،صوبوں میں توپوں کی سلامی

0
43

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان بھر میں یوم جشن آزادی جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے،

جشن یوم آزادی کے موقع پر شہر قائد کراچی میں مزار قائد اور لاہور میں مزار اقبال پر تبدیلی گارڈز کی پروقار تقاریب ہوئیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دن کا آغاز اکتیس توپوں جبکہ چاروں صوبوں میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا۔ نماز فجر کے بعد مساجد میں ملکی استحکام ، ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں۔

پرچم کشائی کی مرکزی تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں ہوئی جس میں صدرمملکت عارف علوی بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ وفاقی وزرا ، سول اور عسکری قیادت نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر تبدیلی گارڈز کی پروقار تقریب ہوئی، اعزازی گارڈزنے مہمان خصوصی کی آمد پرسلامی پیش کی۔ قومی ترانے کی دھن بجائی گئی۔ نیول کیڈٹس کے چاک و چوبند دستے نے بابائے قوم کو جنرل سلیوٹ پیش کیا۔ مہمان خصوصی نے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے۔ اس موقع پر فوجی بینڈ نے مسحور کن دھن بجائی ،کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی کموڈور مشتاق احمد نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کئے۔

مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ

پاک بحریہ کے سربراہ کا کریکس اور کوسٹل ایریا میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

لاہور میں شاہی مسجد کے احاطے میں واقع مزار اقبال پر بھی تبدیلی گارڈز کی تقریب ہوئی۔ کورکمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان نے مزار اقبال پر حاضری دی۔ پاک فون فوج کے چاک و چوبند دستے نے مزار اقبال کی گارڈز تبدیلی کے فرائض سنبھال لئے۔ کور کمانڈر ماجد احسان نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کئے۔

پاک بحریہ دشمن کے ناپاک منصوبوں کو ناکام بنانے کے لئے تیار، نیول چیف کا دبنگ اعلان

کرونا ریلیف فنڈ، نیول چیف میدان میں آ گئے،پاک بحریہ کتنا فنڈ دے گی؟ بڑا اعلان کر دیا

کراچی شپ یارڈ میں پاک بحریہ کیلئے جدید جنگی ملجم کلاس جہاز کی اسٹیل کاٹنے کی تقریب

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی مزار اقبال پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ وزیر اعلی عثمان بزدار نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی درج کئے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دن کا آغاز اکتیس توپوں جبکہ چاروں صوبوں میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا۔ نماز فجر کے بعد مساجد میں ملکی استحکام ، ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں

ملک بھر میں سرکاری عمارتوں پر چراغاں کیا گیا ہے۔ گھروں پر پاکستان کا سبز ہلالی قومی پرچم لہرائے گئے ہیں اور گلیوں اور بازاروں کو سجایا گیا ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں خوبصورت برقی قمقموں نے ڈی چوک کی رونق بڑھا دی ہے

پاکستان بحریہ کا یوم آزادی پرخصوصی نغمہ ”پرچم پاکستان کا” ٹیزر جاری

Leave a reply