وزیراعلیٰ کے عہدہ کا حلف نہ لینے سے متعلق درخواست پر تمام اعتراض ختم

0
51

حمزہ شہباز کی وزیراعلیٰ کے عہدہ کا حلف نہ لینے سے متعلق درخواست پر تمام اعتراض ختم کر دیئے گئے

گورنر پنجاب کے بجائے پرنسپل سیکریٹری ٹو گورنر فریق بنا کر درخواست دوبارہ دائرکر دی گئی لاہورہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے درخواست سماعت کے لیے مقرر کردیا چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی کل درخواست پر سماعت کریں گے

قبل ازیں حلف نہ لیے جانے کے خلاف حمزہ شہباز کی درخواست دوبارہ اعتراض کے ساتھ واپس کر دی گئی۔لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے گورنر پنجاب کو فریق بنانے کا اعتراض عائد کیا ، لاہور ہائیکورٹ رجسٹرار آفس کے مطابق قانونی طور پر گورنر کو فریق نہیں بنایا جا سکتا۔

قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ میں حمزہ شہباز کے حلف کے لیے درخواست دوبارہ دائر کردی گئی حمزہ شہباز نے اعظم نذیر تارڑ، عطا اللّٰہ تارڑ کی وساطت سے آئینی درخواست دائر کی ہے، حمزہ شہباز کی درخواست میں گورنر پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے درخواست گزار حمزہ شہباز کا دائر درخواست میں موقف ہے کہ 16 اپریل کو 197 ووٹ لے کر قائد ایوان منتخب ہو چکا ہوں، قانون کے مطابق گورنر کو وزیر اعلیٰ کا حلف لینا تھا لیکن انہوں نے انکار کر دیا ہے گورنر اپنی ذمہ داریاں پوری نہ کرکے آئین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں حمزہ شہباز نے درخواست میں استدعا کی کہ لاہور ہائیکورٹ گورنر پنجاب کو حلف لینے کے احکامات جاری کرے

گزشتہ روز ہائیکورٹ نے درخواست نامکمل ہونے کی بنا پر واپس کردی تھی حمزہ شہباز کی درخواست کے ساتھ مطلوبہ دستاویزات مکمل نہیں تھیں

پنجاب اسمبلی کے ہنگامہ آرائی والے اجلاس میں حمزہ شہباز قائد ایوان منتخب ہوئے تا ہم گورنر پنجاب نے حلف اٹھانے سے انکار کر دیا، ن لیگ نے گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹانے کی کوشش کی تا ہم صدر مملکت نے گورنر کو کام جاری رکھنے کا کہہ دیا

زخمی ہونے کے بعد پرویز الہیٰ کی ہاتھ اٹھا کر بددعا، ویڈیو وائرل

حکومت کے ہاتھ پاؤں پھول گئے، شہزاد اکبر کو کیوں نکالا؟

عمران خان کے مشیر بیرون ملک روانہ

میری جان سے زیادہ پاکستان کی آزادی ضروری ، فوری الیکشن چاہتے ہیں ، عمران خان

کراچی جانے کیلئے عمران خان کو جہاز کس نے دیا؟ بحث چھڑ گئی

پنجاب اسمبلی، ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج

ایسی کون سی دوائی ہے جس سے 24 گھنٹوں میں ٹوٹا ہوا ہاتھ ٹھیک ہوگیا؟ حمزہ شہباز

Leave a reply