ہالی ووڈ اداکارہ کیٹ ونسلیٹ نے اداکار ٹام کروز کا ریکارڈ توڑ دیا ہے ، کیٹ نے زیر سمندر 7 منٹ تک سانس روکنے کا ریکارڈ بنایا ہے۔
باغی ٹی وی : ہالی ووڈ اداکارہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اواتار 2 میں اہل سین عکسبند کرانے کیلئے ٹریننگ سیشن میں پانی میں 7 منٹ 15 سیکنڈ تک اپنا سانس روکے رکھا اس کے لیے انہوں نے 3 ہفتے کی تربیت حاصل کی، جس میں آپ کو سیکھایا جاتا ہے کہ کس طرح جسم میں آکسیجن برقرار رکھی جائے۔
مرد کم عمر لڑکی کو ڈیٹ کرے تو ٹھیک عورت کرے تو غلط کیوں ؟ ملائکہ اروڑہ کا سوال
New clip shows Kate Winslet after holding her breath for 7 minutes and 15 seconds. #AvatarTheWayOfWater #Ronal pic.twitter.com/1PuyC3UY15
— Avatar Sequels (@avatarsequelsbr) December 10, 2022
یہ بات کیٹ نے اپنی نئی آنے والی فلم کیلئے دئیے گئے انٹرویو کے دوران بتائی، وہ جلد ہی اواتار 2 میں جیمز کیمرون کے ساتھ اداکاری کرتی نظر آئیں گی۔
واضح رہےکیٹ ونسلیٹ سے پہلے ٹام کروز نے مشن امپوسیبل کے ایک منظر میں 6 منٹ تک زیر سمندر سانس روکے رکھا تھا۔
میں اور ثانیہ اپنی نجی زندگی کے معاملات پر بات نہیں کریں گے شعیب ملک
ونسلیٹ کے ساتھی اداکار سگورنی ویور نے بھی اس سال کے اوائل میں اوتار: دی وے آف واٹر کاسٹ کو ایلیٹ فوجی غوطہ خوروں کے ساتھ تربیت لی تھی تاکہ وہ پانی کے اندر اپنی سانسیں روک سکیں۔
اوتار: دی وے آف واٹر 16 دسمبر 2022 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ پہلی اوتار فلم 2009 میں ریلیز ہوئی تھی جبکہ اوتار تھری 20 دسمبر 2024 کو ریلیز ہو گی-