کترینہ کیف نے ناک کی سرجری کروا لی خبریں گرم ، اداکارہ کی طرف سے خاموشی

سوشل میڈیا صارفین کے مطابق کترینہ کیف کا چہرہ پہلے سے بدلا ہوا نظر آ رہا ہے
katrina kaif

بالی وڈ حسینہ کترینہ کیف جن کے حسن کی ساری دنیا دیوانی ہے، سلمان خان کے ساتھ دوستی کی وجہ سے اداکارہ چرچا میں رہنے کے بعد وکی کوشل کے ساتھ شادی کرکے بھی مسلسل چرچا میں ہیں. کترینہ کیف کے بارے میں سوشل میڈیا پر کہا جا رہا ہے کہ انہوں نے اپنے ناک کی سرجری کروا لی ہے. حال ہی میں اداکارہ کترینہ کیف کی ایک وڈیو سامنے آئی ہے جس کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اداکارہ نے سو فیصد ناک کی سرجری کروائی ہے. بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کیف کی نئی ویڈیو نے ان کی بدلی ہوئی ناک سے متعلق افواہوں کو جنم دیا ہے۔

”حال ہی میں انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی ویڈیو اپلوڈ کی ہے جسے دیکھنے کے بعد کہا جارہا ہے کہ اداکارہ نے اپنے ناک کی کاسمیٹک سرجری کروائی ہے”۔ سوشل میڈیا صارفین کے مطابق کترینہ کیف کا چہرہ پہلے سے بدلا ہوا نظر آ رہا ہے تاہم اداکارہ کی طرف سے اس پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا۔کترینہ کے بارے میں پہلے کبھی بھی اس قسم کی بات نہیں کی گئی لیکن جیسے ہی انہوں نے چند روز پہلے اپنی ایک نئی وڈیو جاری کی تو ان کی ناک کی سرجری کی خبریں گرم ہو گئیں.

شادی کب کررہی ہیں؟ تمنا بھاٹیہ اس سوال پر برہم ہو گئیں

دھرمیندر نے جوان کے لئے شاہ رخ خان کو نیک تمنائوں کا پیغام بھیج دیا

بولڈ مناظر شوٹ کروانے کےلئے میرے کپڑے تک پھاڑ دئیے گئے عرفی جاوید کا دعوی

Comments are closed.