بہت کم ایسا ہوتا ہے کہ کوئی ہیروئین کسی دوسری ہیروئین کی تعریف کرے اور اس کے کام کو سراہے . لیکن یہ خوبی پائی جاتی ہے سونم کپور میں، تبہی تو انہوںنے جم کر کر دی ہے کترینہ کیف کی تعریف . انہوں نے حال ہی میںکہا ہے کہ کترینہ کیف باقی ہیروئنز کی نسبت کافی مختلف ہیں . وہ مختلف قسم کی فلمیں کرتی ہیں اور ان کی فلمیں اسی لئے چلتی ہیں اور کامیابی سے ہمکنار ہوتی ہیں کیونکہ وہ ایک بڑی فین فالونگ رکھتی ہیں. میںنہ صرف ان کے حسن اور کام کی بلکہ سکرین پریزینس کی دیوانی ہوں. سونم کپور نے دل کھول کر کر دی کترینہ کیف کی تعریف.
یاد رہے کہ سونم کپور اور کترینہ کیف بہت اچھی سہیلیاں ہیںدونوں اکثر ایک دوسرے کے ساتھ خوشگوار لمحات شئیر کرتے ہوئے دکھائی دیتی ہیں. سونم کپور کے ہاں حال ہی میں ایک ننھی پری کی آمد ہوئی اس پر کترینہ کیف نے انہیں مبارکباد کے میسجز کرنے کے ساتھ ان کی بیٹی کو جلد سے جلد دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا .کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کو حال ہی میں ایک سال ہوا ہے اور سونم کپور نے ان دونوں کو ان کی شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دی .