راجستھان :کترینہ کیف اور وِکی کی شادی :ہرطرف خوشی: شادی کی خبرسُن کردرجنوں شادی کے خواہشمند صدمے سے دوچار،اطلاعات کے مطابق معروف بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف بالآخرکئ چاہنے والوں کو داغ فراق دے کر وکی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں‌ہیں ،

انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کی شادی جمعرات کو راجستھان میں انجام پائی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندو مذہبی رسومات کے مطابق ہونے والی شادی کی تقریب میں قریبی رشتہ داروں کے ساتھ ساتھ جوڑے کے دوستوں اور شوبز انڈسٹری کی متعدد شخصیات بھی شریک ہوئیں۔

اداکار جوڑے کی شادی کی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کترینہ کیف سرخ عروسی لباس جب کہ وکی کوشل آف وائٹ شیروانی میں ملبوس تھے۔

فنکار جوڑے کی شادی کے حوالے سے یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ وکی کوشل اور کترینہ کیف کی شادی کی تقریب کے ٹیلی کاسٹنگ رائٹس 80 کروڑ انڈین روپے میں سٹریمنگ سروس ایمیزون پرائم کو فروخت کیے گئے ہیں۔

کترینہ کیف کی جانب سے اپنی اور وکی کوشل کی شیئرکردہ تصاویر کچھ ہی دیر میں انسٹاگرام سے نکل کر ٹوئٹر، فیس بک اور دیگر سوشل پلیٹ فارمز پر بھی وائرل ہو گئیں۔

سلمان خان کی کترینہ کیف کے لیے پسندیدگی ایک عرصے تک میڈیا میں زیرِ بحث رہی ہے اور کئی مواقع پر یہ بھی کہا جاتا کہ بس اب تو شادی ہو گی ہی۔ ایسا ہی کچھ رنبیر کپور اور کترینہ کیف کے بارے میں بھی کہا جاتا رہا، لیکن معاملہ یہاں تک کبھی نہیں پہنچا اور اب کترینہ اور وکی کی شادی ہو گئی ہے۔

ادھر سوشل میڈیا پرکترینہ سے شادی کے خواہش مند نوجوانوں کی امیدٹوٹتی ہوئی نظرآتی ہیں اور یہ بھی اطلاعات ہیں کہ بہت سے امیدواروں نے وکی کے ساتھ شادی کے اس منظر نے کئی دل زخمی کردیئے ہیں ، سوشل میڈیا پر کترینہ کے چاہنے والوں کی طرف سے مبارکباد کا سلسلہ بھی جاری ہے

Shares: