![katrina kaif and vicky kaushal](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2023/09/katrina-kaif-and-vicky-kaushal.jpg)
معروف اداکارہ کترینہ کیف کے بالی وڈ میں 20 سال مکمل ہو گئے ہیں، انہوں نے 2003 میں فلم میں نے پیار کیوں کیا سے اپنے کیرئیر کی شروعات کی ، اس میں ان کے مقابلے میں سلمان خان تھے ، اس فلم کی کامیابی کے بعد انہوں نے کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ وہ جب بالی وڈ میں آئیں تو ان کو ہندی بولنی نہیں آتی تھی کیونکہ انہوں نے تمام عمر بیرون ملک گزاری ،بہت سارے لوگوں کو لگتا تھا کہ کترینہ بالی وڈ میں کیرئیر نہیں بنا سکیں گی کیونکہ ان کو ہندی نہیں آتی اور ہندی بولنا بہت ضروری ہے۔ کترینہ کیف کے بالی وڈ میں بیس سال مکمل ہونے پر ان کے شوہر نے ان کے لئے لکھاکہ کترینہ بہت مبارک ہو، آپ ایک فائٹر ہو۔
انہوں نے کہا کہ ”انہوں نے اس انڈسٹری میں جس طرح سے بیس سال مکمل کئے ہیں اور جو کامیابیاں سمیٹی ہیں وہ اپنی مثال آپ ہیں۔ ”انہوں نے اس دوران بہت ناکامیاں بھی دیکھیں مشکل اور سخت وقت بھی دیکھے لیکن انہوں نے کبھی بھی ہمت نہیں ہاری۔ وہ صحیح معنوں میں سپر سٹار ہیں اور انہوں نے ہندی زبان کو نہ صرف سیکھا بلکہ بہترین انداز میں ہندی فلموں میں اسکا استعمال بھی کیا ۔