بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف جو بالی وڈ پر آتے ہی چھا گئیں ان کی سلمان خان کے ساتھ دوستی ہونے کی وجہ سے انہیں بالی وڈ میں ہاتھوں ہاتھ لیا. پھر جب انہوں نے شہرت حاصل کر لی تو اس کے بعد انہوں نے دوستی کی پینگیں رنبیر کپور کے ساتھ بڑھا لیں. سات سال تک وہ رنبیر کے ساتھ ایک ہی گھر میں رہتی رہی اس کے بعد انہوں نے کسی اور سے شادی کر لی.ایک بات تو طے ہے کہ سکینڈلز کبھی بھی کترینہ کیف کے کیرئیر پر اثر انداز نہ ہوئے اور ان کے مداحوں کے دل میں ان کی محبت مزید بڑھتی ہی گئی. اس کی مثال انسٹاگرام پر ان کے فالورز کی تعداد ہے.اداکارہ کے انسٹاگرام پر فالوز کی

تعداد 72 ملین ہو گئی ہے. انہوں نے انسٹاگرام 2017 میں جوائن کیا اور محض 24 گھنٹوں کے اندر ہی انہوں نے دس لاکھ فالورز پا لئے تھے جو کہ اپنے آپ میں ایک اعزاز ہے بالی وڈ کی کسی بھی اداکارہ نے یہ اعزاز ابھی تک نہیں پایا. اسی طرح سے انہوں نے صرف 6 سال کے عرصے میں 72 ملین فالورز حاصل کر لئے ہیں. کسی بھی دوسری اداکارہ کو اتنے فالورز ھاصل کرنے میں کچھ نہیں تو 9 سال کا عرصہ لگا. اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ کترینہ کیف بڑی تعداد میں فینز رکھتی ہیں.

Shares: