مزید دیکھیں

مقبول

پریانکا چوپڑا کے بعد کترینہ کیف نے بھی جی لے زرا چھوڑ دی

فرحان اختر کی فلم جی لے زرا ہے مسلسل پریشانیوں کا شکار، اس فلم کو جب بنانے کا اعلان کیا گیا تو کہا گیا کہ اس میں کترینہ کیف، پریانکا چوپڑا اور عالیہ بھٹ ایک ساتھ کام کریں گی، تینوں کے مداحوں کو یہ انائونسمنٹ بہت بھائی کیونکہ ان کو تین ہیروئنز کو ایک ساتھ دیکھنے کا موقع میسر آرہا تھا، لیکن ان تینوں‌کے مداحوں کی امیدوں پر پانی پھر گیا ہے کیونکہ پریانکا چوپڑا نے پہلے یہ فلم چھوڑی اس کے بعد کترینہ کیف نے بھی یہ فلم چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے.

کہا جا رہا ہے کہ کترینہ کیف نے یہ فلم سفر کا بہانہ کرکے چھوڑ‌دی ہے ان کا کہنا ہے کہ وہ ان دنوں میں سفر پر ہوں گی جن دنوں میں اس کی شوٹنگ رکھی جا رہی ہے، زرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ”پریانکا چوپڑا کے بعد کترینہ کیف نے جان بوجھ کر یہ فلم چھوڑ دی ہے”، یوں اب ڈائریکٹر اور پرڈیوسر کو فلم کی کاسٹنگ کےلئے مسائل کا سامنا ہے ، کوئی بھی ہیروئین اس فلم میں کام کرنے کی رضا مندی ظاہر نہیں کر رہی .تاہم عالیہ بھٹ ابھی تک اس فلم کے ساتھ جڑی ہوئی ہیں‌ہو سکتا ہے کہ آئندہ آنے والے دنوں میں وہ بھی اس پراجیکٹ سے الگ ہو جائیں.

میں آج جو بھی ہوں سلمان خان کی وجہ سے ہوں سوناکشی سنہا

فلم انڈسٹری کو سرمایہ کاری کی ضرورت ہے ہمایوں سعید

گرین ٹی وی کی نشریات کا آغاز کب ہو گا اعلان ہو گیا