کترینہ کیف کے شوہر وکی کوشل اپنی ماں وینا کوشل سے بہت محبت کرتے ہیں ان کا آپس میں ایک خاص رشتہ ہے
وکی اپنی ماں سے محبت کا اظہار کرتے رہتے ہیں . اہم بات یہ ہے کہ صرف وکی کوشل کا ہی نہیں بلکہ کترینہ کیف کا بھی اپنی ساس کے ساتھ بہت اچھا تعلق ہے دونوں دوستوں کی طرح ہیں. اس سال خواتین کے عالمی دن کے موقع پروکی کوشل نے کترینہ کیف اور اپنی والدہ وینا کوشل کے ساتھ اپنی ایک تصویر شئیر کر کے لکھا کہ یہ دونوں عورتیں میری طاقت ہیں. حال ہی میں وینا کوشل نے اپنی سالگرہ منائی،وکی کوشل نے اپنے سوشل میڈیا پر ایک
دلکش ویڈیوکے ساتھ پیغام دیا اور مبارک دی اس وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وکی کی والدہ ان کے سر کی مالش کررہی ہیں. اس وڈیو پر کترینہ کیف نے کمنٹ کیا اور ساس کو دی مبارکباد. یاد رہے دی کپل شرما شو میں کترینہ کیف نے انکشاف کیا کہ وکی کے والدین شام کوشل اور وینا کوشل انہیں ‘کٹو’ کہتے ہیں۔ اس نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ان کی ساس انہیں آلو پکارتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی ساس ان کو شروع میںپراٹھے کھانے کا کہتی تھیں لیکن میںڈائیٹ پررہتی ہوں اسلئے نہیں کھاتی. کترینہ نے یہ بھی بتایا کہ میری ساس میرے لئے شکر قندی تیار کرتی ہیں.