کٹے سنبھال، کُکڑی پال اور انڈے جوڑ بھاشن کے بعد ٹڈی بیچ کا راشن، پرویز رشید کا وزیر اعظم کی پالیسی پر تبصرہ
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ن لیگ کے رہنما پرویز رشید نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ٹویٹکرتے ہوئے کہا ہے کہ کٹے سنبھال، کُکڑی پال اور انڈے جوڑ بھاشن کے بعد ٹڈی بیچ کا راشن دیا جا رہا ہے .واضح رہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے کٹے پالنے اور مرغی انڈے کی سکیمیںمتعارف کرائی تھیں . اب پاکستان پر ٹڈی دل کا حملہ ہے . اس پر پرویز رشید نے طنزیہ جملہ کسا ہے .
کٹے سنبھال، کُکڑی پال اور انڈے جوڑ بھاشن کے بعد ٹڈی بیچ کا راشن
— Pervaiz Rashid (@SenPervaizRd) June 6, 2020
واضح رہے کہ قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے(این ڈی ایم اے) کے مطابق ٹڈی دل پاکستان کے 52 اضلاع میں موجود ہے اور اس کے تدارک کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
این ڈی ایم کے مطابق بلوچسستان میں 31، خیبر پختونخوا10، پنجاب4 اور سندھ میں 7 اضلاع ٹڈی دل سے متاثر ہو چکے ہیں۔ حکام کا کہنا تھا کہ 1128 ٹیمیں لوکسٹ کنڑول آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں اور گزشتہ24گھنٹوں میں3لاکھ 50 ہزار ہیکٹر رقبہ کا سروے ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق4900 ہیکٹر رقبہ کا ٹڈی مار ادویات سے ٹریٹمنٹ کیا گیا ہے۔ بلوچسستان میں 3200 ہیکٹر رقبہ پر اسپرے کیا گیا ہے اور پنجاب میں 100 ہیکٹر پر سپرے کیا گیا۔