بغداد: اورپھر وہی کچھ ہوا جس کی امید کی جارہی تھی ،امریکی ائیربیس پر جنگ عظیم دوم کے راکٹوں سے حملے،ہلاکتوں کا خدشہ، واشنگٹن لرز اٹھا، پینٹاگان جاگ اٹھا، عراقی دارالحکومت کے شمال میں واقع فوجی اڈے پر راکٹ حملے ہوا جس کے بعد زور دار دھماکوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔اطلاعات کےمطابق ان حملوں میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے،
خبررساں ایجنسی کے مطابق بغداد سے 50 میل مسافت پر واقع بلد ایئربیس پر دو راکٹ فائر کے گئے جو ائیر بیس کے اندر گرے، ایئربیس پر امریکی فوجی تعینات ہیں، راکٹ فائر ہونے کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوئے البتہ جانی نقصان کو ابھی تک چھپایا جارہا ہے ،
https://www.youtube.com/watch?v=v71eF8HdZb8
بغداد سے آمدہ رپورٹ کے مطابق فائر کیے گئے راکٹ کاٹیوشا تھے جو پہلی بار سوویت یونین نے بنائے اور انہیں جنگ عظیم دوئم میں پہلی بار بڑے پیمانے پر استعمال کیا گیا۔گرین زون میں فائر کیے گئے راکٹ کہاں سے آئے یا انہیں کہاں سے چلایا گیا اس حوالے سے مزید کوئی اطلاعات سامنے نہیں آئیں۔
یاد رہے کہ امریکا نے ایک روز قبل بغداد ائیرپورٹ پر فضائی حملہ کر کے ایران کی القدس فورس کے جنرل قاسم سلیمانی کو ہلاک کردیا تھا، ایرانی حکومت نے امریکی حملے کی مذمت کرتے ہوئے بدلہ لینے کا اعلان کیا تھا۔
قاسم سلیمانی کا نماز جنازہ ادا








