‏کیا پیغام دینا چاہتے ہیں آپ اس فوجی جوان کو جو بارڈر پر دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کھڑا ہے کہ تم میرا بجٹ کھا گئے۔ اینکر عمران خان

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، معروف اینکر پرسن عمران خان نے فوج کے خاف پراپیگنڈا کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ کیا پیغام دینا چاہ رہے ہیں آپ اس فوجی جوان کو جو بارڈر پر دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کھڑا ہے کہ تم میرا بجٹ کھا گئے۔میں اپنی فوج کادفاع کروں گا کیونکہ فوج میرا میرے بچےاورمیرے ملک کا دفاع کر رہی ہےمیں کسی کواجازت نہیں دوں گا کہ باہر سے پیسہ کھا کر فوج کے خلاف پروپیگنڈہ کرے۔


واضح‌رہے کہ فوج مخالف عناصر عموما یہ پراپیگنڈہ کرتے ہیں کہ فوج قریبا 80فیصد بجٹ کھا جاتی ہے . اور ملک کی عوام کی تعلیم اور صحت کا بجٹ بھی دفاع پر لگ جاتا ہے . جب کہ حقیقت یہ نہیں‌ ہے . فوج کی ضروریات کے مطابق ان کو بہت کم مل رہا ہے اور دنیا کی کتنی ہی افواج ہیں‌ جن سے پاک فوج کا بجٹ کم ہے اور ان سے کار کردگی میں بہت اگے ہیںِ

Shares: