ندیم افضل چن کے پی ٹی آئی چھوڑ‌ نے کی خبروں میں کتنی صداقت

0
133

کیا ندیم افضل چن پی ٹی آئی چھوڑ‌ رہے ، شہباز گل نے واضح‌کردیا

باغی ٹی وی : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ندیم افضل چن کے بارے میں سوشل میڈیا پر خبریں چل رہی ہیں کہ وہ جلد پی ٹی آئی چھوڑ دیں گے، ان خبروں کو معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے جعلی قرار دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی چند روز قبل 11 جولائی تک چھٹیوں پر رخصت ہوئے تھے جس کے بعد سوشل میڈیا پر خبریں چلنا شروع ہو گئی تھیں کہ وہ تحریک انصاف کو جلد چھوڑ دیں گے۔

وائرل ہونے والی خبروں میں کہا جا رہا تھا کہ ندیم افضل چن تحریک انصاف کو چھوڑ کر ایک مرتبہ پاکستان پیپلز پارٹی کو جوائن کر لیں گے، اسی وجہ سے انہوں نے معاون خصوصی کے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت نے ابھی تک سینئر رہنما ندیم افضل چن کا استعی قبول نہیں کیا۔
واضح‌ رہے کہ اس سے قبل نجی ٹی وی چینل نے دعوی کیا تھا وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم افضل چن نے تحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے ،اس سلسلے میں وہ پارٹی قیادت کو استعفی بھی جمع کرواچکے ہیں ۔ پی ٹی آئی نے ابھی تک ان کا استعفیٰ قبول نہیں کیا اس دوران ندیم افضل چن 11 جولائی تک چھٹیوں پر بیرون ملک چلے گئے ہیں ۔یہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ دوبارہ پیپلز پارٹی جوائن کر لیں گے ۔
ندیم افضل چن 2018 میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی اس سے قبل وہ پیپلزپارٹی کے رکن رہ چکے ہیں ۔ ندیم افضل چن چئیرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بھی رہ چکے ہیں ۔

Leave a reply