KBC12 میں مسلمان خاتون نے پہلی کروڑ پتی بن کر تاریخ رقم کردی

بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن کے معروف و مقبول پروگرام کون بنے گا کروڑ پتی کے بارہویں سیزن میں مسلمان خاتون نے پہلی کروڑ پتی بن کر تاریخ رقم کردی۔

باغی ٹی وی : مشرقی بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ کے صدر مقام رانچی سے تعلق رکھنے والی نازیہ نسیم سیزن کی پہلی کروڑ پتی بنیں-بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نازیہ نسیم جو اس وقت 16 سال سے دہلی میں رہائش پذیر ہیں اور یہیں وہ کام بھی کرتی ہیں نے اس کھیل میں غیر معمولی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا اور ایک کروڑ روپے جیتے۔

نازیہ نسیم نے کہا کہ انکی اس کامیابی کا کریڈٹ ان کے والدین کو جاتا ہے نازیہ نے انٹرویو کے دوران اس انعامی رقم کو خرچ کرنے کے حوالے سے اپنے منصوبہ بھی بتایا-

ان کا کہنا تھا کہ اس کامیابی پر ان کے گھر میں عید کی طرح خوشیاں منائی جارہی ہیں، اور وہ بھی رانچی اپنے خاندان کے پاس جارہی ہیں انہیں خاندان بھر کے لوگوں کے فون آرہے ہیں اور وہ سب خوشی کا اظہار کررہے ہیں، مجھے یہ سب کچھ بہت اچھا لگ رہا ہے۔

نازیہ نے کہا کہ یہ ان کی والدہ کا خواب تھا کہ میں اس شو میں آؤں، وہ امیتابھ بچن کی بہت بڑی پرستار ہیں۔

Comments are closed.