اسلام آباد ہائیکورٹ :بشریٰ بی بی کو زہر دیے جانے کے خدشے کے باعث میڈیکل چیک اپ کی درخواست نمٹا دی گئی
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کیس کی سماعت کی ، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ کیا بشریٰ بی بی کے ٹیسٹ کر لیے گئے ہیں؟ اسٹیٹ کونسل عبدالرحمان نے کہا کہ بشریٰ بی بی کے شفاء ہسپتال سے ٹیسٹ کرائے گئے ہیں، ڈاکٹر عاصم یوسف کی نگرانی میں بشریٰ بی بی کے ٹیسٹ کرائے گئے ہیں، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ کیا بشریٰ بی بی ٹھیک ہیں؟ اسٹیٹ کونسل نے کہا کہ جی، وہ بالکل ٹھیک ہیں، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ زہر سے متعلق کیا ہے؟ اسٹیٹ کونسل نے کہا کہ زہر کے کوئی اثرات نہیں پائے گئے،وکیل نے کہا کہ بشریٰ بی بی خود عدالت میں پیش ہو کر بریف کرنا چاہتی ہیں،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ بشریٰ بی بی کے ساتھ کچھ غلط نہیں ہوا. درخواست نمٹا رہے ہیں،
بشریٰ کو بنی گالہ سے اڈیالہ منتقل کرنے کی درخواست ،وکیل کی عدم پیشی پر عدالت برہم
دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ میں بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس گل حسن اورنگزیب نے درخواست پر سماعت ہوئی،بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان گل کی دوبارہ غیر حاضری پر عدالت برہم ہو گئی،جسٹس گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ پھر کہہ رہا ہوں دونوں اطراف سے عدالت کیساتھ سیاست چل رہی ہے،سٹیٹ کونسل نے کہاکہ فریقین کی استدعا ہے کہ مزید کچھ دن کا وقت دیا جائے،ہماری بات چیت چل رہی ہے، امید ہے جلد راضی نامہ ہو جائے گا،جسٹس گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ عدالت کیس کے زیرالتوا ہونے سے متعلق فکر مندہے، یہ رٹ فائل کرتے ہیں جب دیکھتے ہیں ریلیف ملنے لگا ہے تو کھیل شروع کردیتے ہیں، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سٹیٹ کونسل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا آپ لوگ بھی کچھ کم نہیں ہیں ،وکیل خالد چودھری نے کہاکہ عثمان گل عدت نکاح کیس میں ڈسٹرکٹ کورٹ میں ہیں، جسٹس گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی یہ کوئی بنیاد نہیں،آخری موقع دے رہا ہوں، آئندہ سماعت پر پیش ہوکر دلائل دیں،عدالت نے کیس کی سماعت مئی تک ملتوی کردی.
بشریٰ بی بی کامیڈیکل چیک اپ کروایا جائے، تحریک انصاف کا مطالبہ
بشریٰ بی بی کو زہر دے کر عمران خان کو جھکانے کی کوشش کی جارہی ہے،زرتاج گل
کھانے میں زہر،کوئی ثبوت ہے؟ صحافی کے سوال پر بشریٰ بی بی "لال” ہو گئیں
توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطل
بنی گالہ میں میرے شہد میں کچھ ملایا گیا تھا،بشریٰ بی بی کا الزام
عمران ،بشریٰ کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری نہ لگانے پر توہین عدالت نوٹس
100ملین پاؤنڈز ریفرنس،عمران خان کی ضمانت کی درخواست ،نیب نے وقت مانگ لیا
عمران خان جیل میں شاہانہ زندگی گزار رہے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات
عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست، نوٹس جاری