ہماراٹی وی ڈرامہ بھی تبدیلی کے دور سے گزر رہا ہے:شبیر جان
کچھ نیا کرنے کی لگن نے آگے بڑھنے میں مدد دی ہمارا ٹی وی ڈرامہ بھی تبدیلی کے دور سے گزر رہا ہے اور یہ مثبت رحجان ہے :اداکار
لاہور:سینئر اداکار شبیر جان نے کہا ہے کہ زندگی میں بڑی کامیابیاں سمیٹی ہیں اور یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے ہمیشہ کچھ نیا کرنے کی لگن نے مجھے آگے بڑھنے میں مدد دی ہے اور اس لگن اور محنت سی کافی شہرت اور کامیابیاں ملی ہیں
ایک انٹرویو میں شبیر جان نے کہا کہ ہمارا ٹی وی ڈرامہ بھی تبدیلی کے دور سے گزر رہا ہے اور یہ مثبت رحجان ہے چھوٹی سکرین پر بے پناہ ٹیلنٹ سامنے آیا ہے اور یہ کافی خوش آئند بات ہے اور سب ایک دوسرے سے بڑھ کر اور بہترین کام کر رہے ہیں زیادہ خوش آئند بات یہ ہے کہ پڑھی لکھی فیملیوں سے لڑکے لڑکیاں اس فیلڈ میں۔آرہے ہیں جس سے ہماری ڈرامہ۔انڈسٹری ترقی کی جانب گامزن ہے








