کراچی کی عوام کے ساتھ شیخ رشید کا مذاق،بیل گاڑی کی سپیڈ سے چلے گی سرکلر ریلوے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے عوام کے ساتھ سرکلرریلوے کے نام پر بڑے مذاق کا انکشاف،بیل گاڑی کی رفتارسے چلنے والی ٹرین کے سی آرکا19نومبرکوافتتاح کیاجائے گا،
سپریم کورٹ کے آنکھوں میں دھول اورعوام کومایوس کرنے کا کا انتظام کرلیا گیا،60کلومیٹرکا فاصلہ2 گھنٹے اور 45 میں طے کرے گی۔ترجمان کا کہناہے کہ کے سی آرکا 14کلومیٹرکا ٹریک 20سال پرانہ جبکہ باقی ٹریک پرسٹیشن زیادہ ہیں اس لیے رفتارکم رکھی گئی ہے سٹی ٹرین کی رفتار کم رکھی جاتی ہے۔
باغی ٹی وی کودستیاب سرکاری دستاویزات کے مطابق پاکستان ریلوے نے 19نومبر کوچلنے والے کراچی سرکلرریلوے کا شیڈول جاری کردیاہے جسکے تحت دن میں چارٹرین دونوں طرف سے چلیں گئیں کل 8ٹرینیں 3گھنٹے کے وقفہ سے دونون طرف چلیں گئیں۔اورنگی سے پہلی ٹرین صبح چھ بج کرتیس منٹ پر نکلے گی۔جبکہ پیپری سے صبح 7بجے پہلی ٹرین نکلے گی اورنگی سے نکلنے والے ٹرین اپنے آخری سٹاپ پیپری پر9بج کر15منٹ پر پہنچے گی اس طرح پیپری سے نکلنے والے ٹرین اپنے آخری سٹاپ پر 9بج کر45منٹ پر پہنچے گی۔ٹرین اپنے 60کلومیٹرکاسفر 2گھنٹے اور 45منٹ میں مکمل کرے گی۔اس طرح دن میں آٹھ ٹرینیں چلائی جائیں گئیں۔
ٹرین کی رفتار اس قدر کم رکھی گئی ہے کہ سرکلر ریلوے پر سفر بیل گاڑی یاتانگہ کی رفتار سے سفر معلوم ہوگا۔ذرائع کاکہنا ہے کہ ریلوے حکام نے سپریم کورٹ کے حکم کے توہین عدالت کانوٹس ملنے کے بعد جلد بازی میں افتتاح کرنے کا فیصلہ کیا اس سے پہلے ریلوے ٹریک پر اس طرح کام نہیں کیا گیا جس طرح کرناچاہیے تھاخستہ حال پٹریاں بھی تبدیل نہیں کی گئیں اور سپریم کورٹ کے آنکھوں میں دھول ڈالنے کے لیے قیمتی انسانی جانوں کوخطرے میں ڈالاجارہاہے
کے سی آر کے 14 کلومیٹرجو ٹریک بحال بھی کی گئی ہے اس کی حالت انتہائی خراب ہے اس14کلومیٹرکے ٹریک پر رفتاردس سے 15کلومیٹررکھی گئی ہے جبکہ بیل گاڑی کی رفتار سے کے سی آر کے افتتاح کے حوالے سے ریلوے حکام سے رابطہ کیا گیا اور ان سے معلوم کیا گیا کہ بیل کی رفتار سے چلنے والی مسافر ٹرین کوچلانے کی ضرورت ہے اس پر ریلوے ترجمان نے باغی ٹی وی کو موقف دیتے ہوئے کہا کہ شہروں میں چلنے والی ٹرین کی رفتارکم رکھی جاتی ہے ہر پانچ کلومیٹرکے بعد سٹیشن ہے اس لیے رفتارکم رکھی گئی ہے اس لیے گاڑی نے رکنا ہے اورچلنا ہے اس سے زیادہ رفتار سے گاڑی چل نہیں سکتی ہے۔اسکے ساتھ ٹرین بھی خستہ حال ہے
رپورٹ :محمد اویس، اسلام آباد