کے الیکٹرک صارفین کے لئے دو اچھی جبکہ ایک بری خبر

0
49

کے الیکٹرک صارفین کے لئے دو اچھی اور ایک بری خبر;اکتوبر کی فيول ايڈجسٹمنٹ کی مد ميں 2.15 روپے کا ريليف

کراچی کے بجلی صارفین کے لئے بجلی دو روپے 15 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کے ساتھ یکساں ٹیرف کے ذریعے گھریلو اور صنعتی صارفین پر اضافی بوجھ ڈالنے کا فیصلہ کرلیا گيا۔ کراچی والوں کيلئے اچھی اور بری خبر ايک ساتھ ہے، اچھی خبر یہ ہے کہ کے الیکٹرک صارفین کے لئے اکتوبر کی فيول ايڈجسٹمنٹ کی مد ميں بجلی 2 روپے 15 پيسے فی يونٹ سستی کر دی گئی ہے، جب کہ دوسری طرف یکساں ٹیرف کے ذریعے گھریلو اور صنعتی صارفین پر اضافی بوجھ ڈالنے کا فیصلہ ہو گيا۔

اکتوبر کيلئے بجلی سستی ہونے سے صارفین کو تين ارب 59 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا ۔ فیصلے کا اطلاق کے الیکڑک کے لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔ نيپرا حکام کے مطابق کے الیکڑک نے اپنے وسائل سے 32 روپے 96 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی، سی پی پی اے سے خریدی جانے والی بجلی کی قیمت 12 روپے ایک پیسے فی یونٹ تھی، جب کہ میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے صارفين پر ایک ارب چھ کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑا۔

کے اليکٹرک حکام نے جواز پيش کيا کہ فرنس آئل اور ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کي وجہ سے فرق پڑا۔ چيئرمين نيپرا نے اسستفسار کيا کہ اکتوبر میں ڈیزل سے بجلی کیوں پیدا کی گئی؟ کیا اس بارے ميں پیشگی اطلاع دی گئی۔ جس پر کے اليکٹرک حکام نے جواب ديا بجلی کی پیداوار کے لحاظ سے قوانین پر عمل درآمد کیا گیا۔ کراچی والوں کیلئے دوسری بڑی اور اچھی خبر یہ ہے کہ الیکٹرک صارفین کے لئے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بھی بجلی 7.83 روپے سستی ہوگئی ہے، اور یہ ريليف جولائی سے ستمبر کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ديا گيا ہے۔

اس حوالے سے نیپرا کی جانب سے فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوایا جائے گا۔ دوسری طرف کے الیکٹرک صارفین کیلئے دسمبر سے مارچ 2023 تک بجلی مہنگی کی جائے گی۔ 200 یونٹ والے گھریلو صارفین کیلئے بجلی ایک روپیہ 48 پیسے جب کہ 200 یونٹ سے زائد استعمال کرنے والوں کو بجلی 3 روپے 21 پیسے فی یونٹ مہنگی ملے گی۔ اور صنعتی صارفین کیلئے 4 روپے 45 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی ہوگی۔

Leave a reply