کیسا وزیراعظم چاہتے ہیں؟ بلاول نے مولانا کے ساتھ کیا بڑی خواہش کا اظہار
کیسا وزیراعظم چاہتے ہیں؟ بلاول نے مولانا کے ساتھ کیا بڑی خواہش کا اظہار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی کے بعد پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری کی صحت کافی عرصے سے خراب ہے، حکومت ہمارے ساتھ تعاون نہیں کر رہی، فیملی کی جانب سے درخواست دی گئی ہے کہ نجی ڈاکٹر کو رسائی دی جائے تا کہ ہمیں تسلی ملے کہ انہیں صحیح ادویات دی جا رہی ہیں ابھی تک حکومت نے ہمارا مطالبہ نہیں مانا، آصف زرداری نے ضمانت کے لئے درخواست نہیں دی، کراچی مقدمہ منتقل کرنے کی سماعت جلد ہو گی، قانون کی جو خلاف ورزی کی گئی ہے اس پر ہمیں امید ہے کہ سپریم کورٹ انصاف دے گی.
اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی ختم، پلان اے ،بی، سی ختم پھر بھی مولانا امید سے
فارن فنڈنگ کیس، شیخ رشید نے بھی بڑا مطالبہ کر دیا
فارن فنڈنگ کیس سماعت سے قبل وزیراعظم عمران خان کے لئے ایک اور مشکل
غیر ملکی فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کو ملی عدالت سے ملی بڑی کامیابی
فارن فنڈنگ کیس، مریم اورنگزیب نے الیکشن کمیشن سے بڑا مطالبہ کر دیا
بلاول زرداری نے کہا کہ پی پی الیکشن کے لئے تیار ہے اور لڑے گی ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ الیکشن کروائے جائیں ،2018 کے الیکشن میں سلیکشن کی گئی، ہم نہ اس سیلکٹڈ کو مانتے ہیں نہ کسی اور کو مانیں گے، اگران ہاؤس تبدیلی کی بات ہوتی ہے تو ہم نے نہیں کرنی ،ہم نے سیلکٹڈ کا ساتھ نہیں دینا بلکہ عوامی وزیراعظم چاہتے ہیں.