اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی ختم، پلان اے ،بی، سی ختم پھر بھی مولانا امید سے

0
23

اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی ختم، پلان اے ،بی، سی ختم پھر بھی مولانا امید سے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی کے بعد مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم لوگ آ گئے اور چلے گئے ایس نہیں، پاکستان کی عوام، تمام جماعتوں کے نمائندے آئے اسی کے نتیجے میں حکومت جائے گی،

مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن ایک ادارہ ہے اور اس کے اپنے فرائض ہیں،الیکشن کمیشن بے بس کیوں تھا اس کی وجہ سے ہر چیز متنازعہ لگ رہی ہے،اجلاس میں بلدیاتی اداروں کی فی الفور بحالی کا مطالبہ کیا گیا، رابطوں کی نہیں بلکہ موقف کی بات ہے، ہم اپنے موقف پر مضبوطی سے قائم ہیں اس کو خراج تحسین کریں. کسی ریاستی ادارے کو اپنے دائرے سے تجاوز کی اجازت نہیں، کسی صورت بھی سلیکٹڈ وزیراعظم قابل قبول نہیں ہوسکتا ،

فارن فنڈنگ کیس، شیخ رشید نے بھی بڑا مطالبہ کر دیا

فارن فنڈنگ کیس سماعت سے قبل وزیراعظم عمران خان کے لئے ایک اور مشکل

غیر ملکی فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کو ملی عدالت سے ملی بڑی کامیابی

فارن فنڈنگ کیس، مریم اورنگزیب نے الیکشن کمیشن سے بڑا مطالبہ کر دیا

فارن فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے سنایا بڑا فیصلہ

تحریک انصاف اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنا چاہتی ہے، ایسا کس نے کہہ دیا

مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے سی پیک کو بھی متنازعہ بنا دیا ہے پارلیمانی کمیٹی کے ہوتے ہوئے سی پیک اتھارٹی کا قیام سمجھ سے بالاتر ہے ہم اسے قبول نہیں کرتے،فارن فنڈنگ کیس پر جلد فیصلہ چاہتے ہیں.اے پی سی نے مطالبہ کیاکہ فارن فنڈنگ کیس کاجلد فیصلہ کیا جائے

بلاول زرداری نے کہا کہ آصف زرداری کی صحت کافی عرصے سے خراب ہے، حکومت ہمارے ساتھ تعاون نہیں کر رہی، فیملی کی جانب سے درخواست دی گئی ہے کہ نجی ڈاکٹر کو رسائی دی جائے تا کہ ہمیں تسلی ملے کہ انہیں صحیح ادویات دی جا رہی ہیں ابھی تک حکومت نے ہمارا مطالبہ نہیں مانا، آصف زرداری نے ضمانت کے لئے درخواست نہیں دی، کراچی مقدمہ منتقل کرنے کی سماعت جلد ہو گی، قانون کی جو خلاف ورزی کی گئی ہے اس پر ہمیں امید ہے کہ سپریم کورٹ انصاف دے گی.

بلاول زرداری نے کہا کہ پی پی الیکشن کے لئے تیار ہے اور لڑے گی ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ الیکشن کروائے جائیں ،2018 کے الیکشن میں سلیکشن کی گئی، ہم نہ اس سیلکٹڈ کو مانتے ہیں نہ کسی اور کو مانیں گے، اگر الیکشن کی بات ہوتی ہے یا ان ہاؤس کی تو ہم نے نہیں کرنی،ہم نے سیلکٹڈ کا ساتھ نہیں دینا بلکہ عوامی وزیراعظم چاہتے ہیں.

ن لیگ کے رہنما احسن اقبال نے کہا 2018 میں عمران خان سلیکشن آئی تھی 15 ماہ میں اس نے سلامتی کے خطرات پیدا کر دیئے ہیں، پارلیمنٹ کو تالے لگا دیئے ہیں ،آرڈیننس کے ذریعے سرکار چل رہی ہے، نوجوانوں کا مستقبل ختم ہو گیا ہے، نوکریاں نہیں دی جا رہیں پاکستان کا سب سے بڑا کریشن 15 ماہ میں ہوا، اس حکومت کو رخصت کرنا ہو گا اور سلیکٹڈ کی جگہ الیکٹڈ حکومت لانا ناگزیر ہو گیا ہے، ہم مسلسل کہتے رہے ہیں کہ یہ نالائق ہیں اور اناڑی ہیں، ملکی سلامتی، معیشت کے لئے یہ خطرہ بن گئے ہیں، ملک کا دفاع معیشت کے ساتھ ہوتا ہے، عوام کے مستقبل کے لئے ایک ہی راستہ ہے نیا،آزاد،منصفانہ الیکشن اور یہی پاکستان کو بچا سکتا ہے÷

Leave a reply