احسن اقبال مت بھولیں کہ نواز شریف….پی پی رہنما نے کھری کھری سنا دیں

0
52

احسن اقبال مت بھولیں کہ نواز شریف….پی پی رہنما نے کھری کھری سنا دیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم سیاسی اشتراک عمل ہے، کوئی ادارہ یا کمپنی نہیں،

نیئر حسین بخاری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سیاسی اتحاد میں افہام و تفہیم پر یقین رکھتی ہے،تسلط اورجبر ہمیں کسی صورت میں قبول نہیں،احسن اقبال مت بھولیں نواز شریف کا پی ڈی ایم کاحصہ بننا بلاول بھٹو کی بصیرت کا اعتراف ہے ،پیپلز پارٹی آئین کی خالق اور جمہوریت کی پاسدار جماعت ہے ،پیپلز پارٹی نے بحالی جمہوریت تحریکوں کی بنیاد رکھی ،پی ڈی ایم کا قیام بھی پیپلز پارٹی کی میزبانی میں ہوا

دوسری جانب پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے پارٹی کے سینئر رہنماؤں کو شوکاز نوٹس کا سخت جواب دینے کی ہدایت کر دی ہے، پی پی رہنما سینیٹر شیری رحمان، راجہ پرویز اشرف، فرحت اللہ بابر، نیر بخاری سمیت دیگر شوکاز نوٹس کا جواب تیار کریں گے۔جواب تیار کرکے حتمی منظوری کے لیے سابق صدر آصف علی زرداری اور چیرمن بلاول بھٹو کو بھجوایا جائے گا۔ پیپلزپارٹی نے شوکاز نوٹس جاری ہونے کے فوری بعد سی ای سی کا اجلاس بھی طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا۔پیپلز پارٹی شوکاز نوٹس کا جواب مصالحانہ کی بجائے جارحانہ انداز میں دے گی اور ن لیگ اور پی ڈی ایم کی پالیسی کو ہدف تنقید بنائے گی۔

سینیٹ اجلاس ،حکومت کی بڑی شکست، اپوزیشن نے میدان مار لیا

اک زرداری سب پر بھاری،آج واقعی ایک بار پھر ثابت ہو گیا

مبارک ہو، راہیں جدا ہو گئیں مگر کس کی؟ شیخ رشید بول پڑے

ن لیگ دیکھتی رہ گئی، یوسف رضا گیلانی کو بڑا عہدہ مل گیا

گیلانی کے ایک ہی چھکے نے ن لیگ کی چیخیں نکلوا دیں

بلاول میرا بھائی کہنے کے باوجود مریم بلاول سے ناراض ہو گئیں،وجہ کیا؟

ندیم بابر کو ہٹانا نہیں بلکہ عمران خان کے ساتھ جیل میں ڈالنا چاہئے، مریم اورنگزیب

ن لیگ بڑی سیاسی جماعت لیکن بچوں کے حوالہ، دھینگا مشتی چھوڑیں اور آگے بڑھیں، وفاقی وزیر کا مشورہ

مجھے کیوں نکالا…..کس کس جماعت کو پی ڈی ایم سے نکال دیا گیا؟

سینیٹ اجلاس ،پہلے خطاب میں یوسف رضا گیلانی کا حکومت کا ساتھ دینے کا اعلان،مولانا، مریم پریشان

سینیٹ میں خفیہ کیمرے لگنے پر چیئرمین سینیٹ کا بڑا اعلان،ن لیگ کے مطالبے پر پی پی کا ہنگامہ

آپ ایوان کا ماحول ٹھیک کرائیں، زبان ہمارے پاس بھی ہے،سینیٹ میں گرما گرمی

واضح رہے کہ پی ڈی ایم میں اختلافات پیدا ہو چکے ہیں ،سینیٹ میں پی پی نے ن لیگ کی مشاورت کے بغیر اپنا اپوزیشن لیڈر بنا لیا ہے جس سے پی پی پر ن لیگ ناراض ہے اور ن لیگ نے یوسف رضا گیلانی کو اپوزیشن لیڈر ماننے سے انکار کیا ہے، اب سینیٹ میں ن لیگ نے دیگر جماعتوں کے ساتھ ملکر الگ درخواست جمع کروا دی ہے ، جے یو آئی سربراہ کی جانب سے پی پی کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیا گیا ہے جس پر پی پی رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ شوکاز کی نوٹس ردی کے کاغذ جیسی ہے، پیپلز پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری کا بھی کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال خود وزیراعظم بننے کے لئے پی ڈی ایم کو نقصان پہنچارہے ہیں،جے یو آئی کے پی ٹی آئی کے ساتھ سندھ میں اتحاد پر کب شوکاز نوٹس جاری ہوگا؟

 

Leave a reply