سینیٹ میں خفیہ کیمرے لگنے پر چیئرمین سینیٹ کا بڑا اعلان،ن لیگ کے مطالبے پر پی پی کا ہنگامہ

0
32

سینیٹ میں خفیہ کیمرے لگنے پر چیئرمین سینیٹ کا بڑا اعلان،ن لیگ کے مطالبے پر پی پی کا ہنگامہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہوا

قائد ایوان وسیم شہزاد نے کہا کہ سینیٹ کا الیکشن مکمل ہوگیا لیکن سفر ابھی باقی ہے،قکبھی پی ڈی ایم کے نام سے بھی اتحاد ہوتا تھا،وزیراعظم قومی ایجنڈے کے ساتھ اپنا کام کررہے ہیں حزب اختلاف کو دعوت دیتے ہیں ریفارم کے لیے کام کریں،

ن لیگی سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ڈسکہ الیکشن میں ایجنسیوں کے ذریعے ووٹ چرایا گیا ہاؤس ڈسکہ الیکشن تحقیقات کے لیے کمیٹی بنائے ،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ ڈسکہ الیکشن کی تحقیقات کرائی جائیں گی،

مسلم لیگ ن کے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے سینیٹ میں نقطہ اعتراض اٹھایا اور کہا کہ ہمیں الگ اپوزیشن بینچ الاٹ کیے جائیں،سینیٹ الیکشن میں خفیہ کیمروں کی تحقیقات کی جائیں، اپوزیشن لیڈر بنانے کےلیے 5 تحفے بھجوائے گئے، اعظم تارڑ کے ریمارکس پر یوسف رضا گیلانی کے حمایتی سینیٹرز نے احتجاج کیا،بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹرز کو تحفہ کہنے پر حکومتی اراکین نے ہنگامہ کیا جس پر ایوان میں شور شرابہ ہوا،

اک زرداری سب پر بھاری،آج واقعی ایک بار پھر ثابت ہو گیا

مبارک ہو، راہیں جدا ہو گئیں مگر کس کی؟ شیخ رشید بول پڑے

ن لیگ دیکھتی رہ گئی، یوسف رضا گیلانی کو بڑا عہدہ مل گیا

گیلانی کے ایک ہی چھکے نے ن لیگ کی چیخیں نکلوا دیں

بلاول میرا بھائی کہنے کے باوجود مریم بلاول سے ناراض ہو گئیں،وجہ کیا؟

ندیم بابر کو ہٹانا نہیں بلکہ عمران خان کے ساتھ جیل میں ڈالنا چاہئے، مریم اورنگزیب

ن لیگ بڑی سیاسی جماعت لیکن بچوں کے حوالہ، دھینگا مشتی چھوڑیں اور آگے بڑھیں، وفاقی وزیر کا مشورہ

مجھے کیوں نکالا…..کس کس جماعت کو پی ڈی ایم سے نکال دیا گیا؟

سینیٹ اجلاس ،پہلے خطاب میں یوسف رضا گیلانی کا حکومت کا ساتھ دینے کا اعلان،مولانا، مریم پریشان

واضح رہے کہ پی ڈی ایم میں اختلافات پیدا ہو چکے ہیں ،سینیٹ میں پی پی نے ن لیگ کی مشاورت کے بغیر اپنا اپوزیشن لیڈر بنا لیا ہے جس سے پی پی پر ن لیگ ناراض ہے اور ن لیگ نے یوسف رضا گیلانی کو اپوزیشن لیڈر ماننے سے انکار کیا ہے، اب سینیٹ میں ن لیگ نے دیگر جماعتوں کے ساتھ ملکر الگ درخواست جمع کروا دی ہے

Leave a reply